Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نیل کے سنگ > مسجد حسین

نیل کے سنگ |
حسنِ ادب
نیل کے سنگ

مسجد حسین
ARI Id

1688711613335_56116751

Access

Open/Free Access

Pages

۸۶

مسجد حسین

مسجد الازہر شریف اور مسجد حسین کے درمیان ایک بڑی شاہراہ ہے ہم نے اس بڑی شاہراہ کو مشکل سے عبور کیا ،کیونکہ یہاں گاڑیوں کا رش انتہا پر تھا ۔عشا کی نماز کے لیے ابھی کچھ وقت باقی تھا ۔مسجد حسین کے میناروں پر لگے لائوڈ سپیکروں سے خوش الحان قاری کی تلاوت کی آواز کانوںکو بھلی لگ رہی تھی ۔جوں ہی قاری آیت کے خاتمے کے بعد سانس کی بحالی کے لیے وقفہ لیتا تو ساتھ بیٹھے سامعین داد کے طور پر بلند آواز سے ’’اﷲ‘‘پکارتے ۔دکتور محمود نے بتا یا کہ یہ ایک تاریخی مسجد ہے یہاں امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کا سر مبارک دفن کیا گیا ہے ۔یہاں دنیا بھر سے اہلِ تشیع زیارت کے لیے آتے ہیں ۔اس مسجد کی انفرادیت یہ بھی ہے کہ قاری عبدالباسط اور کئی دوسرے قرأ یہاں نماز سے پہلے تلاوت کرتے اور سامعین سے داد وصول کرتے رہے ہیں یہ روایت آج بھی قائم ہے۔ امام حسین ؑ کے سر مبارک کے حوالے سے جب اہلِ تشیع دوستوں سے تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ صرف شیعہ فرقے دائود بوہری کا یہ دعویٰ ہے باقیوں کا نہیں ۔قبلے کی طرف منبر سے دائیں جانب ایک بڑے ہال میں چاندی کی جالیوں سے سر اقدس والی جگہ کو ڈھانپا گیا ہے ۔ زائرین اس کے گرد چکر لگا رہے تھے بعض وہاں نوافل پڑھ رہے تھے۔ یہاں مکمل مسلکی آزادی تھی ۔کوئی شیعہ کافر ،کوئی سنی کافر کی آوازیں نہ تھیں ۔چند مخیر حضرات لوگوں میں نیاز تقسیم کر رہے تھے ۔مجھے بھی ایک سخی نے کھجور ،ٹافیوں اور چاکلیٹ کے پیکٹ تھما دیے ۔

مسجد حسین ایک کشادہ مسجد ہے نمازِ عشاء کے لیے جب جماعت کھڑی ہوئی تو میرے خیال کے برعکس پوری مسجد اور باہر کا دالان نمازیوں سے بھر گیا سنی امام کے تتبع میں بوہری اہلِ تشیع بھی نماز میں شامل ہو گئے ،مسجد کی دیواروں پرلگے ماربل کے تختوں پر احادیث رسولؐ جگہ جگہ درج تھیں ۔’’حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ‘‘والی حدیث ایک نمایاں جگہ پر درج تھی۔ اس مسجدکا تخصص یہ بھی ہے کہ مصر کی ہر مسجد میں غیر مسلم جا سکتے ہیں مگر اس مسجد میں ان کا داخلہ ممنوع ہے ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...