Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نیل کے سنگ > پاکستانی رقص ،ڈونلڈ ٹرمپ اور مرشد یوسفی

نیل کے سنگ |
حسنِ ادب
نیل کے سنگ

پاکستانی رقص ،ڈونلڈ ٹرمپ اور مرشد یوسفی
ARI Id

1688711613335_56116753

Access

Open/Free Access

Pages

۹۰

پاکستانی رقص ،ڈونلڈ ٹرمپ اور مرشد یوسفی

 میں نے دکتور محمود سے کہا کہ پاکستان میں مختلف زبانوں اور رسم و رواج کے لوگ آباد ہیں ۔اس لیے وہاں ایک نہیں بلکہ کئی طرح کے رقص ملتے ہیں ۔پنجاب میں بھنگڑا ،لڈی ،سمی اور گدا وغیرہ شا مل ہیں۔ اسی طرح بلوچی چاپ ،جھومر اور لیوا رقص کرتے ہیں۔سندھی تہذیب میں دھمال اور ہو جمالو کا بہت زیادہ رواج ہے چونکہ سندھ صوفیا کی سر زمین ہے اس لیے ان کے مزاروں پر دھمال ڈالی جاتی ہے ۔جس میں وجد کی حالت میں مدھم سروں پر رقص کیا جا تا ہے ۔اس طرح پختونخواہ میں اتن خٹک اور چترالی و گلگتی رقص کو رواج ہے ۔خٹک رقص تلواروں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ دکتور محمود نے کہا عرب میں بھی تلواروں کے ساتھ رقص کیا جاتا ہے ۔میں نے کہاجی بالکل میں نے سعودی شاہ سلمان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ رقص کرتے دیکھا ہے ۔اس پر دکتور محمود نے خوب قہقہہ لگایا کہنے لگے اس میں ٹرمپ وہی لگ رہے تھے جس کا ذکر آپ کے مرشد یوسفی نے لغت میں دیکھا تھا۔

میں نے دکتور محمود کو مخاطب کیا کہ آپ کو معلوم ہے پاکستان کے شمال میں کیلاش قوم آباد ہے جو بالکل منفرد تہذیب اور الگ تھلگ بود باش کے لوگ ہیں ۔ان کی خواتین خوبصورت زرق برق لباس زیب تن کیے سروں پر خوبصورت مالا پروئے ٹوپیاں پہنے ، کندھے سے کندھا ملائے ڈھول کی تھاپ کے ساتھ مدھم انداز میں ٹواینڈ فرو موشن میں رقص کرتے ہیں ، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جب یہ لوگ اپنے مردے دفناتے ہیں تب اس رقص کا خوب اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس نے حیرت سے پوچھا کہ تدفین کے وقت یہ رقص کیوں ؟میں نے کہا ان کا عقیدہ ہے کہ مردہ خوشی خوشی رخصت کیا جائے تو اس کی روح کو سکون ملتا ہے ۔اس رقص کے دوران وہ شراب پیتے ہیں اور خوشی کے گیت گاتے ہیں ۔ میں نے کہا پاکستان اور ہندوستان میں ایک اور رقص بھی معروف ہے جس کوکتھک کہتے ہیں۔یہ سنسکرت لفظ ہے جس کا مطلب ہے کہانی اورقصہ بیان کرنا۔ا س رقص میں کسی واقعے یا قصے کو اعضا کی حرکات و سکنات میں بیان کیا جا تا ہے ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...