Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نیل کے سنگ > سفر ہے شرط۔۔۔

نیل کے سنگ |
حسنِ ادب
نیل کے سنگ

سفر ہے شرط۔۔۔
Authors

ARI Id

1688711613335_56116761

Access

Open/Free Access

Pages

۱۱۲

سفر ہے شرط۔۔۔۔

                                                                                                ڈاکٹرعارف حسین عارفؔ

دنیا کی سیر کرنا ، آنکھوں سے دیکھنا اور لفظوں میں دکھانا سب مختلف ہنر ہیں۔ جو شخص دنیا کی سیر کا حوصلہ رکھتا ہے وہ اپنی آنکھیں اور دل کھلا رکھے اور قلم رواں رکھے تو اس کا سفر نہ صرف اپنا سفر رہ جاتا ہے بلکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ،جو کبھی قیدِ مقام سے نہیں گزرے، اپنے ساتھ ساتھ لیے پھرتا ہے۔ سفر نامہ نگار کی یہی خوبی ہوتی ہے کہ وہ ایک افسانوی فضا قائم کر تے ہوئے داستانوی ماحول بناتے ہوئے ، قاری کو اس طرح اپنی گرفت میں لیتا ہے کہ اُس کے ذہن کی سکرین پر وہ تمام مناظر اپنا عکس لیے ساتھ ساتھ چلتے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر الطاف یوسف زئی کا سفر نامہ’’ نیل کے سنگ‘‘ اس لحاظ سے ایک منفرد سفر نامہ ہے کہ جس میں داستانوی عنصر بھی پایا جاتا ہے اور افسانے کا اختصار بھی۔ انھوں نے چند صفحات میں ہی مصر کی ایسی سیر کرادی ہے کہ جو آدمی ایک مہینہ میں بھی شاید نہ کر سکتا ہو۔ تاریخ کی بھاری بھرکم کتابوں کو ہاتھ لگانے سے ڈر لگتا ہے اور پھر ان کا اسلوب بھی اتنا دل خراش ہوتا ہے کہ ایک آدھ صفحے کے بعد کتاب کو طاق پہ سجا دینا ہی مناسب لگتا ہے مگر الطاف صاحب نے سفرنامے کو اس طرح خوبصورت اسلوب اور دل کش پیرائے سے مزین کیا ہے کہ قاری ساتھ ساتھ سفر کرتا چلا جاتا ہے۔ سب سے بڑھ کر ان کے اسلوب میں جو بر محل اشعار اور احادیث اور اسلامی روایات کا استعمال ہے وہ ان کی علمیت کی خبر بھی دیتا ہے اور ساتھ ہی قاری کو ایک اسلامی اور ادبی روایت سے بھی منسلک کرتا جاتا ہے۔ ان کے اسلوب میں مزاح کی چاشنی بھی موجود ہے اور کہیں کہیں جب وہ پاکستانی یا اسلامی کلچر کے ساتھ موازنہ کرتے دکھائی دیتے ہیں تو ان کے قلم سے محبت آمیز طنز بھی برآمد ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

اس کامیاب سفر نامے پرڈاکٹر الطاف یوسف زئی کو بھرپور مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے قلم کی روانی اور برجستگی کے دعا گو ہوں۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...