Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > دیوانِ یونس فریدی > منظوم خراجِ تحسین

دیوانِ یونس فریدی |
حسنِ ادب
دیوانِ یونس فریدی

منظوم خراجِ تحسین
Authors

ARI Id

1689950890330_56116812

Access

Open/Free Access

Pages

08

منظوم خراِجِ تحسین
(در خدمت یونس فریدی)
سخن ہے موثر موقر فراواں

غمِ عشق سے سر بہ سر چاک داماں
تصور میں ہر دم وہی روئے جاناں

مجسم مروّت، معطّر گلستاں
نوائے محبت، نہ دیدی، شنیدی
سخن کا ہے شہ کار یونس فریدی
ادب کے جہاں کا یہ روشن ستارا

بہت خوبصورت، بہت پیارا، پیارا
ہر اک شعر سے حسنِ فن آشکارا

ادب کے شبستاں میں روشن ستارا
کشودہ ہمہ قفلِ فن چوں کلیدی
سخن کا ہے شہ کار یونس فریدی
یونہی تو نہیں چار سو نام اس کا

بہت دل کش و دل نشیں کام اس کا
ہے صرفِ سخن چین آرام اس کا

ہے صہبائے الفت سے پر جام اس کا
سخنور ہیں یوں تو بہت ہی فریدی
سخن کا ہے شہ کار یونس فریدی
موج دین فریدی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...