Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ) |
حسنِ ادب
ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ)

دیباچہ
Authors

ARI Id

1689952632807_56116837

Access

Open/Free Access

دیباچہ
اللہ کے نام سے ابتداکرتا ہوں جو نہایت مہربان ،نہایت رحم کرنے والا ہے۔ تمام تعریفیں اللہ کی بابرکت ذات کے لیے ہیں جو لائقِ حمد وثنا ہے اور درودو سلام آپ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی آل پر جن کے صدقے مجھ حقیر کو موقع ملا کہ ’’ڈاکٹر شہزاد احمد کی علمی و ادبی خدمات‘‘ پر تحقیق کر سکوں ۔اللہ تعالیٰ نے اس تحقیقی کام کوتکمیل آشنا کرنے کی توفیق عطا فرمائی،اس لیے اس پاک ذات کا جتنا بھی شکرادا کروں کم ہے۔ اُسی ذات نے دورانِ تحقیق آنے والی مشکلات کو دور کیا۔
رفاہ انٹرنیشنل یونی ورسٹی فیصل آباد کیمپس میں جن محنتی ، لائق اساتذہ کی سرپرستی میں کام کرنے کا موقع ملا؛ اُن میں ڈاکٹر آنسہ اعوان، ڈاکٹر منظور احمد طاہر، ڈاکٹر آصف اعوان ، ڈاکٹر جمیل اصغر، اخلاق حیدر آبادی اور فاروق بیگ کے نام نمایاں ہیں۔ انھیں ہستیوں کی شفقت کی بدولت طلبا میں علم کی شمع روشن ہے۔
ڈاکٹرشہزاداحمد شعبہ نعت کے نامور محقق ہیں،اس لیے میں نے اس موضوع کو مبارک خیال کرتے ہوئے کام کرنے کاارادہ کرلیا۔اس کے بعد کے مراحل میں میرے اُستادفاروق بیگ نے میری بھرپور راہنمائی فرمائی۔
میرا یہ مقالہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے ۔ ’’ڈاکٹر شہزاد احمد: احوال و آثار‘‘میں موصوف کے نجی احوال ، نعتیہ خدمات، تخلیقات اور شخصیت کے نمایاں پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ باب دوم ـ’’ شہزاداحمد بطور محقق و نقاد‘‘میں ڈاکٹر شہزاد احمد کے پی ایچ ڈی کے مقالے ’’اُردو نعت پاکستان میں‘‘ کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے اس کے بعد اُن کے مضامین میں رنگِ تنقید کو نمایاں کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ باب سوم’’ڈاکٹر شہزاداحمدبطور مدون ومدیر ‘‘میں اُن کی مرتب کردہ مختلف کلیات اور کتب کی روشنی میں بحیثیت مدون اُن کی خدمات کو اُجاگر کیا گیا ہے۔اسی باب میں ڈاکٹرشہزاداحمد کی صحافتی کردار کو ماہ نامہ ’’حمد ونعت‘‘ کراچی کی روشنی میں جانچنے کی سعی کی گئی ہے ۔باب چہارم’’ ڈاکٹرشہزاداحمد بطور تذکرہ نگار‘‘میں اُن کے نمایاں تذکروں اور نعتیہ انتخابات کی خصوصیات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مقالے کا آخری باب ’’ڈاکٹرشہزاداحمد بطور شاعر ‘‘ہے۔اس میں اُن کی شاعری کا فکری و فنی جائزہ لے کر اس کے محاسن اُجاگر کیے گئے ہیں۔آخر میں ماحصل ہے جس میں فروغِ نعت کے حوالے سے موصوف کی خدمات کا مجموعی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
مقالے کے مواد کی فراہمی ایک مشکل ترین کام تھا مگر میرے پاس ڈاکٹر شہزاداحمد کے لیے شکریہ کے الفاظ نہیں جنھوں نے اپنی طبیعت کی خرابی اورتحقیقی مصروفیت کے باوجودمواد کے حصول میں میری مدد کی جس کے بغیر مقالہ کی تکمیل میرے لیے ناممکن تھی۔اس کے علاوہ میںگورنمنٹ فریدیہ ایسوسی ایٹ کالج پاک پتن کے قابلِ احترام استاد نوید عاجز کا بھی مشکور ہوں جنھوں نے دورانِ مقالہ ہر مرحلے پر میری بھرپورحوصلہ افزائی کی۔میں اپنے والدین اور زندگی کی ہمسفر ثانیہ شفقت کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے ہر قدم پر میرے لیے دعائیں کیں اور اپنے دوست احباب خاص طور پر مظہر فرید ایڈوکیٹ ، غلام حسن خاںکا شکر گزار ہوں جنھو ں نے میرے گھر یلو معاملات میں میرا ساتھ دیا۔
میں اپنے اسکول کے پرنسپل محمد عمربھٹی وجملہ اسٹاف، قابلِ احترام اساتذہ چودھر ی غلام حیدر، چودھری محمد شبیر حسین، رفیق خان بلوچ ، محترمہ حفیظ فاطمہ اور اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر فیاض احمد خاں کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے مقالہ لکھنے کے لیے وقت فراہم کیااور آخر میں مسعود میاں کا مشکور ہوں جنھوں نے مقالے کو بروقت کمپوز کر کے میرے کام کو آسان بنایا۔ یہاں نعت لائبریری شاہدرہ ، لاہور کے مہتمم چودھری محمد یوسف ور ک ( مر حو م ) اور اُن کے معاون معروف نعت خواں ارسلان احمد کی محبتوں کا شکریہ ادا کرنا بھی ضروری ہے،جنھوں نے لائبریری سے استفادے کی سہولت فراہم کی۔
شفقت فرید

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...