Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ) |
حسنِ ادب
ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ)

ڈاکٹر شہزاد احمد بطور مدیر
ARI Id

1689952632807_56116842

Access

Open/Free Access

Pages

114

ڈاکٹرشہزاد احمد بطور مدیر
ڈاکٹر شہزاداحمد اُن چند خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں کہ جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ فروغِ نعت کے لیے وقف ہے۔ انھوں نے نعت کے قریب قریب ہر شعبے میں خدمات انجام دی ہیں۔ نعتیہ صحافت میں بھی اُن کا کردار کلیدی حیثیت سے سامنے آیا ہے۔ اُن کی صحافتی زندگی پر نظر ڈالیں تو آغاز میں وہ ’’روحانی ڈائجسٹ‘‘ کراچی میں سب ایڈیٹررہے۔یہ ڈائجسٹ اَسّی کی دہائی سے شایع ہورہاہے۔ اس کے علاوہ وہ ادیب رائے پوری کے ماہ نامہ’’نوائے نعت‘‘کراچی سے بھی منسلک رہے۔ رئیس امروہوی کے رسالے ’’مینٹل ہیلتھ‘‘ کی طباعت اور دیگر انتظامی امور کے نگران بھی رہے۔روزنامہ جنگ، کراچی میں پروف ریڈر کی حیثیت سے تجربہ حاصل کیا۔پھر ماہ نامہ ’’المفکر‘‘کے ساتھ وابستہ رہے ۔ اس کے بارے میںمنظرعارفی لکھتے ہیں:
’’آپ ماہنامہ ’روحانی ڈائجسٹ‘(کراچی)میں سب ایڈیٹر، ماہانہ ’نوائے نعت‘(کراچی)میں سب ایڈیٹر،ماہ نامہ’مینٹل ہیلتھ ‘ (کراچی )میں سب ایڈیٹر، ماہ نامہ ’المفکر‘(کراچی) میں سب ایڈیٹر رہے اور اب ماہ نامہ ’حمد ونعت‘ (کراچی)کے مؤسس اور ایڈیٹر ہیں۔‘‘(۴۳)
انھوں نے جون ۱۹۹۰ء میں خود ماہ نامہ ’’حمد و نعت‘‘ کا اجرا کیا۔ اس کا پہلا شمارہ جولائی ۱۹۹۰ء میں اشاعت سے ہمکنار ہوا۔ یہ ماہ نامہ 23x36=16کے سائز میں انجمن ترقی نعت (ٹرسٹ) پاکستان کے زیر اہتمام شایع ہوا۔اس ماہ نامے کی مجلسِ ادارت کے نام درج ذیل ہیں:
ایڈیٹر
شہزاد احمد
سب ایڈیٹر
فرزانہ یاسمین
مجلس ادارت
مسرور کیفی، پروفیسر حافظ قاری ریاض احمد بدایونی، رشید وارثی ، عتیق احمد غوری ، غوث میاں، محمد شاہین صدیقی، نصراللہ خان نوری، محمد عرفان عرفی
قانونی مشیر
سید خضر عسکری زیدی(ایڈووکیٹ)
ڈاکٹر شہزاد احمد کا یہ ماہ نامہ نعتیہ ادب کے اولین ماہ ناموں میں سے ایک ہے۔ اس سے پہلے ادیب رائے پوری مرحوم جنوری ۱۹۸۴ء میں ’’نوائے نعت‘‘ کا اجرا کر چکے تھے۔ یہ نعتیہ ادب کا پہلا باقاعدہ ماہ نامہ ہے۔(۴۴)اس کے بعد راجا رشید محمود نے جنوری ۱۹۸۸ء میں لاہور سے دوسرے نعتیہ ماہ نامہ’’نعت‘‘ کا اجرا کیا۔ (۴۵)ماہ نامہ ’’نعت‘‘ صفحات کی ضخامت اور معیارِ تحقیق و تنقید کے حوالے سے نعتیہ ادب میں ایک منفرد اور نمایاں مقام پر فائز ہے۔ یہ ماہ نامہ ۲۰۱۰ء تک تسلسل کے ساتھ شایع ہوتا رہا اور اس کے قریب قریب ۲۸۸ شمارے منظر عام پر آئے۔
دنیائے نعت کا تیسرا ماہ نامہ ’’حمدونعت‘‘ کراچی سے جاری کرنے کی سعادت ڈاکٹر شہزاد احمد کے حصے میں آئی۔ یہ ماہ نامہ وسائل کی عدم دستیابی کے باعث اپنا تسلسل برقرار نہیں رکھ سکااور اس کے صرف بارہ شمارے ہی منظر عام پر آ سکے۔ اس شمارے کے صفحات کی تعداد ۳۲ سے ۸۰تک ہے۔ اس کی اشاعت کا اجمال یوں ہے:
نمبر شمار
نام شمارہ
سالِ اشاعت
صفحات
۱۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
جولائی ۱۹۹۰ء
۸۰
۲۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
اگست ، ۱۹۹۰ء
۸۰
۳۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
ستمبر ، اکتوبر،۱۹۹۰ء
۸۰
۴۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
نومبر، دسمبر،۱۹۹۰ء
۸۰
۵۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
جنوری،فروری ،۱۹۹۱ء
۸۰
۶۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
مارچ، اپریل، ۱۹۹۱ء
۸۰
۷۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
مئی ،۱۹۹۱ء
۳۲
۸۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
جون ، جولائی ۱۹۹۱ء
۳۲
۹۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
جنوری ، ۱۹۹۶ء
۴۸
۱۰۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
فروری ، مارچ ، ۱۹۹۶ء
۴۸
۱۱۔
ماہ نامہ ’’ حمدو نعت‘‘ کراچی
اپریل ، مئی، ۱۹۹۶ء
۴۸
۱۲۔
ماہ نامہ ’’حمد ونعت‘‘، کراچی
فروری ۲۰۱۷ء
۸۰
ماہ نامہ ’’حمد ونعت‘‘ میں تنقیدی مضامین ، شعرا کا نعتیہ کلام، نعتیہ کتب پر تبصرے اور شعبۂ نعت کی تازہ سرگرمیوں کی خبریں اہتمام سے شایع ہوتی رہیں۔ اس ماہ نامے میں شامل شعرا میں ’’بہزاد لکھنوی ، حافظ مظہرالدین ، حفیظ تائب، عاصی کرنالی، عارف عبدالمتین، راجارشید محمود، سید محمد ریاض الدین سہروردی، شریف امروہوی، ادیب رائے پوری، مولانا اختر الحامدی، ڈاکٹر سید ابوالخیر کشفی، ستار وارثی، حافظ لدھیانوی، سہیل غازی پوری، قمر انجم، درد اسعدی، تابش صمدانی، سعید وارثی، مسرور کیفی، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، بدر ساگری، رشید وارثی، قاری ریاض احمد بدایونی ، مفتی احمد میاں برکاتی،شاہ انصار الہ آبادی، محسن بھوپالی، علیم ناصری، ڈاکٹر سید طلحہٰ برق رضوی اور عزیزالدین خاکی‘‘ کے نام نمایاں ہیں۔
ڈاکٹر شہزاد احمد نعتیہ ادب میں تنقید کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اس لیے اُنھوں نے مضامین کے لیے ایک کڑا معیار قائم کیا کہ تنقیدی نوعیت کے مضامین کو زیادہ اہمیت دی، جس سے اُردو نعت کے مستقبل پر خوش آئنداثرات مرتب ہوئے۔اُن کے زیر اثر شعبہ نعت میں بڑا کام ہوا۔ ’’نعت رنگ ‘‘کے نوجوان مدیر سید صبیح رحمانی کے پیش نظر یقینا ڈاکٹر شہزاد صاحب کی یہی نعتیہ خدمات تھیں کہ جنھوں نے کاروانِ نعت کے اس نئے سالار کے لیے راہیں ہموار کر دیں۔ موصوف مجلہ حضرتِ حسانؓ کے روحِ رواں غوث میاں کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہے۔ اگر ہم ماہ نامہ ’’حمد ونعت‘‘ کے مضمون نگاروں پر نگاہ ڈالیں تو رشید وارثی ، سید رفیق عزیزی، ڈاکٹر مجید اللہ قادری جیسے اکابر ین کے نام سامنے آتے ہیں۔
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ جولائی ۱۹۹۰ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱۔
ورفعنالک ذکرک
مولانا سید عبدالقدوس ہاشمی
۲۔
امام الشعرا مولاناغلام امام شہید
ڈاکٹر سید شمیم گوہر(بھارت)
۳۔
تبصرۂ کتب
عتیق احمد غوری
۴۔
مشکوٰۃ النعت
عتیق احمد غوری
۵۔
کل پاکستان مقابلۂ حمدو نعت
فیاض احمد
۶۔
انٹرویو سعید ہاشمی
محمد طارق قریشی
۷۔
میں اکثر گنگناتا ہوں
محمد سلیم
۸۔
خبرنامہ
ابرارحسین۔ شیر محمد رضوی
۹۔
عطیات برائے نعتیہ لائبریری
افضال حسین۔ فیاض علی
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ اگست ۱۹۹۰ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱۔
کرامت علی خاں شہیدی
ڈاکٹر سید شمیم گوہر
۲۔
تجلی زارِ نعت
پروفیسر محمد اکرم رضا
۳۔
تبصرۂ کتب
عتیق احمد غوری
۴۔
سیدمحمد فصیح الدین سہروردی
محمد طارق قریشی
۵۔
میںاکثرگنگناتا ہوں
خالد خلیل
۶۔
خبرنامہ
ابرارحسین، نصراللہ نوری، ندیم صدیقی
۷۔
عطیات
افضال حسین، فیاض علی ، فیاض احمد
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ ستمبر، اکتوبر ۱۹۹۰ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱۔
جشن عید میلادالنبیؐ کی شرعی حیثیت
پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری
۲۔
سیر تِ رسولؐ سے اقتباس
سید شاہ تُراب الحق قادری
۳۔
اُمت کی زبوں حالی اور نعت
پروفیسر محمد اکرم رضا
۴۔
مرکزی گل بہار نعت کونسل پاکستان
عقیل احمد عباسی
۵۔
تبصرۂ کتب
سیدصبیح الدین رحمانی
۶۔
محمدصدیق اسماعیل نعت خواں
محمد طارق قریشی
۷۔
محمد احتشام محبوب
فیاض احمد
۸۔
خبرنامہ
ابرارحسین ، نصراللہ نوری، ندیم صدیقی
۹۔
عطیات برائے نعتیہ لائبریری
افضال حسین، فیاض علی، فیاض احمد
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ نومبر، دسمبر ۱۹۹۰ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱۔
عرفان رضوی کی نعتیہ شاعری
سرورانبالوی
۲۔
ساغر کوثر۔۔۔ایک سفرآرزو
صاحبزادہ شبیر کمال عباسی
۳۔
سندھی نعتیہ شاعری کاجائزہ
صاحبزادہ سید زین العابدین راشدی
۴۔
ڈاکٹرسید شمیم گوہر
ادارہ
۵۔
تبصرہ کتب
سید صبیح الدین رحمانی
۶۔
بزم ثناخوان مصطفی
دس سالہ کار کردگی کی رپورٹ
۷۔
الحاج خورشید احمد (نعت خواں)
علیم نواب
۸۔
عبدالنعیم سحر(نعت خواں)
محمد یا مین وارثی
۹۔
جاپان کا اسلامک سینٹر
محمد رئیس (جاپان)
۱۰۔
خبر نامہ
ابرارحسین، نصراللہ نوری، ندیم صدیقی
۱۱۔
عطیات برائے نعتیہ لائبریری
فیاض احمد، افضال حسین ، فیاض علی
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ جنوری ،فروری۱۹۹۱ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱۔
آپ کے تاثرات اور مشورے
قارئین
۲۔
حمد و نعت
منتخب کلام
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ مارچ ، اپریل۱۹۹۱ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱۔
نعت خواں اختر قریشی
ڈاکٹر شہزاداحمد
۲۔
تبصرہ کتب
سید صبیح الدین رحمانی
۳۔
عطیات برائے نعتیہ لائبریری
فیاض احمد ، افضال حسین، فیاض علی
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ مئی ۱۹۹۱ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱۔
اداریہ
ڈاکٹر شہزاد احمد
۲۔
سید کفایت علی کافی مرادآبادی
ڈاکٹر سیدشمیم گوہر
۳۔
نعت خواں محمد عظیم ، محمد عاصم
طار ق قریشی
۴۔
درودوسلام کی برکتیں
باسط وارثی
۵۔
تبصرہ کتب
سیدصبیح الدین رحمانی
۶۔
عطیات برائے نعتیہ لائبریری
فیاض احمد ، افضال حسین، فیاض علی
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ جون ،جولائی ۱۹۹۱ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱۔
اداریہ
مدیر
۲۔
آپ کے خطوط

۳۔
درس قرآن
قاری ریاض احمد بدایونی
۴۔
درس حدیث
ڈاکٹر مجید اللہ قادری
۵۔
کچھ حقائق و انکشاف
ڈاکٹر سید شمیم گوہر
۶۔
نعت نگاری میں ذم کے پہلو
رشید وارثی
۷۔
نعت نگار
مسرورکیفی
۸۔
بارگاہ رسالت کے نعت گو
شہزاداحمد
۹۔
نعتیہ کتب
شہزاداحمد
۱۰۔
شاہ نواز مرزا
ابن جمیل
۱۱۔
عطیات برائے نعتیہ لائبریری
محمد رئیس
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ جنوری۱۹۹۶ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱
اداریہ
ڈاکٹر شہزاد احمد
۲
آپ کے خطوط

۳
درس قرآن
قاری ریاض احمد بدایونی
۴
درس حدیث
ڈاکٹر مجید اللہ قادری
۵
غیر محتاط نعت گو
سیدرفیق عزیزی
۶
نعت نگاری میں ذم کے پہلو
رشیدوارثی
۷
نعت نگار
مسرورکیفی
۸
بارگاہِ رسالت کے نعت گو
ڈاکٹرشہزاد احمد
۹
تبصرہ کتب
ڈاکٹر شہزاد احمد
۱۰
مطبوعہ کتب و غیر مطبوعہ کتب
محمد ابرار حسین
۱۱
خبریں
محمد رئیس
۱۲
عطیات
محمد سلیم چشتی
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ فروری ،مارچ ۱۹۹۶ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱
اداریہ
ڈاکٹر شہزاد احمد
۲
آپ کے خطوط

۳
درس قرآن
قاری ریاض بدایونی
۴
درسِ حدیث
ڈاکٹر مجید اللہ قادری
۵
حمدیں

۶
غیر محتاط نعت گو
سید رفیق عزیزی
۷
نعت نگاری میں ذم کے پہلو
رشیدوارثی
۸
نعت نگار
مسرورکیفی
۹
نعتیں

۱۰
بارگاہِ رسالت کے نعت گو
ڈاکٹرشہزاداحمد
۱۱
نعتیں

۱۲
تبصرۂ کتب
ڈاکٹر شہزاداحمد
۱۳
عطیات
محمد ابرارحسین، محمد سلیم چشتی
۱۴
حمد و نعت
منتخب کلام
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ اپریل، مئی ۱۹۹۶ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱
اداریہ
ڈاکٹر شہزاد احمد
۲
حاجی محمد نوازعصیم قادری
حکیم غلام یزدانی قریشی
۳
خبر نامہ
ابرارحسین،نصراللہ نوری، ندیم صدیقی
۴
تبصرۂ کتب
سید صبیح الدین رحمانی
۵
عطیات برائے نعتیہ کتب
فیاض احمد، افضال حسین، فیاض علی
۶
حمد ونعت
منتخب کلام
مشمولات:حمد و نعت ، شمارہ فروری۲۰۱۷ء
نمبرشمار
مضمون
مضمون نگار
۱
پاکستان کے نعت گو شعراکے ملغوبہ ساز اور تفاخر فوبیا کے چیمپیئن:سید محمد قاسم
ڈاکٹر شہزاد احمد
۲
خاک میں پنہاں صورتیں
ڈاکٹر شہزاد احمد
ماہنامہ’’ حمدونعت ‘‘کے مضامین سے ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت سے وابستگی اور خلوص کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے۔ وہ نعتیہ ادب کی فکری اساس کو مضبوط کرنے میں اس قدر کوشاں ہیں کہ تنقید نعت کے حوالے سے اُن کے ماہنامے میں ’’غیر محتاط نعت گو‘‘ کے عنوان سے کئی اقساط شایع ہوئیں۔
وہ نعتیہ ادب کے شناور اور ایک ماہنامے کے مدیر ہونے کی حیثیت سے نعت کے آداب سے کامل واقفیت رکھتے ہیں اور ان آداب کو قاری سے روشناس کرانے کا عزم صمیم کیے ہوئے ہیں۔ رشید وارثی کے مضمون ’’نعت نگاری میں ذم کے پہلو‘‘ سے ڈاکٹرشہزاد احمد کی نعتیہ ادب کے بارے میں سنجیدہ فکر کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کے مقام و مرتبے کی پاسداری کے لیے کس قدر متفکر ہیں۔
انھوں نے مختلف شعرا کے تعارفی سلسلے اور اُن کے کلام کے فنی وفکری محاسن پر مبنی مضامین کی اشاعت کو ضروری خیال کیا ہے۔
نعتیہ کتب کے تبصرے اور تعارف کے باب میں انھوں نے کبھی بخل سے کام نہیں لیا۔ وہ ہر آن نعتیہ ادب میں نئی پیش رفت سے قاری کو آگاہ کرنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔
ڈاکٹر شہزاد احمد ایک بے باک صحافی بھی ہیں۔ اپنی بے باکی سے انھوں نے اگرچہ اپنے دشمنوں میں اضافہ ہی کیا ہے لیکن نعت کے باب میں وہ داغ دہلوی کے پیرو ہیں کہ
’’ہاں ہم سے غلط بات پہ جی ہاں نہیں ہوتا‘‘
مختصر طور پر کہا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے نعتیہ صحافت میں جتنا کام کیاہے۔ ہر مصلحت کو بالائے طاق رکھ کر کیا ہے اور ’’ورفعنالک ذکرک‘‘ کے مصداق ہمیشہ فروغ نعت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

حوالہ جات وحواشی
۱۔شہزاداحمد، ڈاکٹر:(مرتبہ)’’ کلیات ریاض سہروردی‘‘(مرکزی انجمن عندلیبان ریاض رسول، کراچی ) دسمبر ۲۰۱۳، ص:۱۴
۲۔ایضاً۔ ص:۱۷
۳۔ایضاً۔ص:۱۹
۴۔شہزاداحمد ، ڈاکٹر:’’ اساسِ نعت گوئی ‘‘( رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی) ۲۰۱۶ئ، ص:۱۰۱
۵۔شہزاداحمد، ڈاکٹر:(مرتبہ)’’ کلیات ریاض سہروردی‘‘(مرکزی انجمن عندلیبان ریاض رسول ، کراچی) دسمبر ۲۰۱۳، ص:۲۴
۶۔ایضاً۔ ص:۲۶
۷۔ایضاً۔ ص:۲۹
۸۔ایضاً۔ص:۹۸
۹۔ایضاً۔ ص:۱۰۵
۱۰۔ایضاً۔ ص:۱۵۷
۱۱۔ایضاً۔ ص:۱۵۹
۱۲۔ایضاً۔ ص:۲۰۱
۱۳۔ایضاً۔ ص:۲۸۳
۱۴۔ایضاً۔ ص:۵۵۸
۱۵۔ایضاً۔ ص:۶۰۴
۱۶۔ایضاً۔ ص:۶۴۵
۱۷۔ایضاً۔ ص:۷۰۰
۱۸۔شہزاداحمد، ڈاکٹر:(مرتبہ)’’ کلیات ریاض سہروردی‘‘(مرکزی انجمن عندلیبان ریاض رسول ) دسمبر ۲۰۱۳،ص:۱۰۰۵
۱۹۔ایضاً۔ص:۱۰۰۱
۲۰۔ شہزاداحمد ، ڈاکٹر:’’ اساسِ نعت گوئی ، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی) ۲۰۱۶ئ، ص:۱۰۲۔۱۰۱
۲۱۔شہزاد احمد، ڈاکٹر:’’ کلیات صبیح رحمانی‘‘( دارالسلام ، لاہور) ۲۰۱۹ئ،ص:۸
۲۲۔ایضاً ۔ص:۲۸
۲۳۔ٹیلی فونک انٹرویو: ڈاکٹر شہزاد احمد، کراچی، ۷،مئی ،۲۰۲۰ء ، ۱۰بجے شب
۲۴۔شہزاد احمد، ڈاکٹر:’’ کلیات صبیح رحمانی‘‘( دارالسلام ، لاہور) ۲۰۱۹ئ،ص:۴۹۔۴۸
۲۵۔ایضاً۔ص:۱۹۳
۲۶۔ایضاً۔ص:۲۵۸
۲۷۔ایضاً۔ص:۱۰۵
۲۸۔ایضاً۔ص:۲۸
۲۹۔ایضاً۔ص:۲۸
۳۰۔ایضاً۔ص:۲۶
۳۱۔ایضاً۔ص:۲۹
۳۲۔ایضاً۔ص:۳۲
۳۳۔ایضاً۔ص:۳۷
۳۴۔ شہزاداحمد، ڈاکٹر :’’ایک سوایک پاکستانی نعت گو شعرا‘‘(رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ) ص :۴ ۵ ۳
۳۵۔ٹیلی فونک انٹرویو: ڈاکٹر شہزاد احمد، کراچی، ۷،مئی ،۲۰۲۰ء ، ۱۰بجے شب
۳۶۔رفیق عزیزی، سید:’’تعارف‘‘،مشمولہ:حرف حرف خوشبواز وقارصدیقی اجمیری، (فرید پبلشرز، کراچی)، ۱۹۹۸، ص:۱۰
۳۷۔وقارصدیقی اجمیری:’’حرف حرف خوشبو‘‘ (فرید پبلشرز، کراچی)، ۱۹۹۸، ص:۱۸۵
۳۸۔شہزاد احمد، ڈاکٹر:’’اردو نعت پاکستان میں ‘‘( حمد و نعت ریسرچ فائونڈیشن ، کراچی ) ۲۰۱۴ء ،ص : ۲۱۳
۳۹۔ٹیلی فونک انٹرویو: ڈاکٹر شہزاد احمد، کراچی، ۷،مئی ،۲۰۲۰ء ، ۱۰بجے شب
۴۰۔ٹیلی فونک انٹرویو: ڈاکٹر شہزاد احمد، کراچی، ۷،مئی ،۲۰۲۰ء ، ۱۰بجے شب
۴۱۔اصغرعلی ، سید /شہزاد احمد ، ڈاکٹر:’’ خوشبوئے ادیب ‘‘(مدحت پبلشرز ، کراچی) ۲۰۱۷ئ، ص: ۲۱
۴۲۔ایضاً۔ص:۲۳
۴۳۔منظرعارفی:’’کراچی کے اہل قلم‘‘ (جلد اوّل)(رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی)۲۰۱۹ء ص : ۷ ۲۵
۴۴۔شہزاد احمد، ڈاکٹر:’’اردو نعت پاکستان میں‘‘( حمد و نعت ریسرچ فائونڈیشن ، کراچی )۲۰۱۴ء ، ص :۳۹۶
۴۵۔ایضاًس۔ص:۴۰۲
٭٭٭٭٭٭٭

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...