Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ) |
حسنِ ادب
ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ)

منظوم تبصرہ و قطعۂ تاریخ
Authors

ARI Id

1689952632807_56116849

Access

Open/Free Access

Pages

228

منظوم تبصرہ
از حافظ عبدالغفار حافظؔ
ہیں جو اُردو شاعری سے بہرہ ور شفقت فرید
آ گئے ہیں سامنے با کرّ و فر شفقت فرید

میرے مشفق ڈاکٹر شہزاد کی خدمات پر
لکھ کے لائے ہیں مقالہ خوب تر شفقت فرید

ایم فِل کا یہ مقالہ قابلِ تعریف ہے
پا گئے ہیں منزلِ فتح و ظفر شفقت فرید

کیا ہی کہنا ڈاکٹر شہزاد کی خدمات کا
جائزہ لیتے نہ کیوں دل کھول کر شفقت فرید

زندہ و جاوید جیسے ڈاکٹر شہزاد ہیں
کیوں نہ ہو جاتے اُسی صورت امر شفقت فرید

جامعہ نے کر لیا منظور تھیسز آپ کا
ہو گئے اس طرح ڈگری ہولڈر شفقت فرید

دو مبارک باد بڑھ کر حافظِ ؔشیریں نوا
کیوں کہ اس کے مستحق ہیں سر بہ سر شفقت فرید
قطعہ تاریخ طباعت
فکرِ تاریخِ طباعت جب ہوئی حافظ مجھے
یہ کہا ہاتف نے بحر نام ور شفقت فرید
لکھ دعا کا سر ملا کر محسنِ شیریں سخن
۴ ۱۴۳۸
۱۴۴۲ھ
تا کہ خوش ہو جائیں اُس کو دیکھ کر شفقت فرید

خراجِ محبت و عقیدت
عاشقِ نعت نبیؐ شہزاد ہیں
اک سفیر آگہی شہزاد ہیں
جو مٹائے نفرتوں کی تیرگی
ہاں وہی تو روشنی شہزاد ہیں
یہ فروغِ نعت میں سر گرم ہیں
اہلِ دل کی زندگی شہزاد ہیں
لمحہ لمحہ ذکر سرورؐ لب پہ ہے
طالبِ شہرِ نبیؐ شہزاد ہیں
جانتے ہیں اہلِ دل ، اہل نظر
چاہتوں کی چاندنی شہزاد ہیں
جن کا شیدائی ہے یہ احمد خیالؔ
وہ بہارِ زندگی شہزاد ہیں
از احمد خیال

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...