Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ) |
حسنِ ادب
ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ)

محققِ نعت: ڈاکٹر شہزاد احمد
Authors

ARI Id

1689952632807_56116854

Access

Open/Free Access

Pages

233

محقق ِنعت: ڈاکٹر شہزاد احمد
بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے شب و روز سید الانبیاء والمرسلین صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی تعریف و توصیف کے بیان میں گزرتے ہیں۔ ایسے ہی خوش نصیب افراد میں ایک نام ڈاکٹر شہزاد احمد خان کا ہے۔ڈاکٹر صاحب کی نعت سے وابستگی نصف صدی پر محیط ہے۔جس پر بجا طور پر انھیں فخر بھی ہے ۔
شہزادؔ! میں بھی عاشقِ خیرالانام ہوں
ہاتھوں میں میرے دیکھیے دامانِ نعت ہے
فروغِ نعت کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ آپ ۱۹۷۲ء سے ثناخوانی کررہے ہیں۔ مولانا اختر الحامدیؒ، علامہ سید محمد ہاشم فاضل شمسیؒ، مولانا عبدالقدوس قادریؒ، علامہ شمس بریلویؒ اور بابا سید رفیق عزیزی یوسفی تاجی ؒ جیسے بزرگوںکے آپ صحبت یافتہ ہیں۔ ایک اچھے نعت خواں اور نعت گو ہونے کے ساتھ ساتھ نعتیہ کتابوں کے مصنف و مرتب،تذکرہ نگار، نعتیہ رسائل کے مدیر، نعتیہ ادب کے محقق ، فروغِ نعت کے لیے قائم متعدد تنظیموں کے بانی اور نعتیہ کانفرنسوں اور جلسوں کے منتظم بھی ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کا ایک بڑا کام ـ’’اردو نعت پاکستان میں‘‘ (نعتیہ شاعری کا تحقیقی جائزہ پاکستان کے خصوصی حوالے سے) کے عنوان سے وہ تحقیقی مقالہ ہے جس پر جامعہ کراچی نے انھیں پی ایچ۔ڈی۔ کی سند عطا کی ہے۔ اس سے نعتیہ ادب کے فروغ میں آپ کی محنت، تحقیق ، جستجو اور لگن کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
عصر ِ حاضر میں نہ صرف حمدیہ و نعتیہ موضوعات پر ملکی و غیر ملکی جامعات میں ایم۔فل۔اور پی ایچ۔ڈی کی سطح پر تحقیقی مقالات لکھے جارہے ہیں بلکہ حمدو نعت سے وابستہ شخصیات بھی تحقیقی مقالات کا موضوع بن رہی ہیں۔ فروغِ نعت کے حوالے سے ڈاکٹر شہزاد صاحب کی خدمات یقینا اس لائق ہیں کہ انھیں تحقیقی مقالے کا موضوع بنایا جاتا۔یہ سعادت رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (فیصل آبادکیمپس) کے طالب علم شفقت فرید کو حاصل ہوئی اور انھوں نے ـ’’ڈاکٹر شہزاد احمد کی ادبی خدماتـ‘‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ قلم بند کیا جس پر انھیں ایم۔ فل ۔ کی سند عطا کی گئی۔ اس مقالے میں فاضل مقالہ نگار نے ڈاکٹر شہزاد احمد کے احوال و آثار کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شہزاد احمد کی مختلف جہات (بطور محقق و نقاد، بطور مدون و مدیر، بطور تذکرہ نگار اور بطور شاعر)کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا ہے اور ڈاکٹر شہزاد احمد کی ادبی خدمات کا احاطہ کرنے کی حتی المقدور سعی کی ہے۔
یہ امر خوش آئند ہے کہ اب یہ تحقیقی مقالہ زیورِ طباعت سے آراستہ ہونے جارہا ہے۔ جس پر میں بہ صمیم ِ قلب ڈاکٹر شہزاد احمد خان، فاضل مقالہ نگارشفقت فرید اور ان کے نگرانِ تحقیق محمد فاروق بیگ کو مبارک بادپیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر محمد سہیل شفیق
صدر نشیں ، شعبہ اسلامی تاریخ،
جامعہ کراچی۔ کراچی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...