Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ) |
حسنِ ادب
ڈاکٹر شہزاد احمد کی نعت شناسی (ایک اجمالی جائزہ)

خادمِ نعت
Authors

ARI Id

1689952632807_56116855

Access

Open/Free Access

Pages

235

خادمِ نعت
سید صبیح رحمانی
(مدیر:نعت رنگ ، کراچی)
ڈاکٹر شہزاد احمد کا نام نعتیہ ادب کے خدمت گزاروں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔انڈیا ہو یا پاکستان اہل نعت اُن کے نام اور کام سے خوب واقف ہیں۔ انھوں نے اوائل عمری ہی سے صنف نعت کے فروغ و ارتقا کے لیے بہت محنت کی ہے۔ابتدا میں اُن کی چھوٹی چھوٹی تالیفات سامنے آتی رہیں جو اپنے عہد میں نعتیہ شاعری کی جمع آوری اور نعت کے اشاعتی منظرنامے کو وسعت دینے کا سبب بنتی رہیں۔اُن کی ادارت میں ماہ نامہ’’حمدو نعت‘‘ کراچی کا اجرا ہوا جس نے تفہیم نعت میں اپنا حصہ ڈالا۔ بے شمار نعت کاروں ، نعت شناسوں اور نعت خوانوں پر لکھے گئے ان کے تعارفی مضامین ایک تسلسل سے سامنے آتے رہے جو آج محققینِ نعت کی تحقیقی ضرورتوں کو پورا کرنے میں آسانیوں کا سبب بن رہے ہیں۔ کراچی و حیدرآباد کے نعت گو شعرا پرمضامین کی صورت میں اُن کے تفصیلی تذکرے اپنی اولیت اور افادیت کے پہلو سے اہمیت کے حامل ہونے کی وجہ سے یادگار قرارپائے ۔اُن کا کاروانِ ذوق و شوق آگے بڑھتا رہااور انھوں نے مزید کئی منزلیں کامیابی سے طے کیں۔ اُن کا تحقیقی مقالہ’’اردو نعت پاکستان میں‘‘سامنے آیا جسے اب اپنے موضوع پر کتابِ حوالہ کی حیثیت حاصل ہے اور پھر’’ ایک سوایک پاکستانی نعت گو شعرا ، اساسِ نعت گوئی، انوارِ عقیدت اور اُردو میں نعتیہ صحافت‘‘ جیسی اہم کتابوں کی اشاعت کے ساتھ اُردو کے کئی نامور شعرا کے کلیات نعت کی ترتیب و تدوین نے انھیں نعت شناسی کے معاصر منظرنامے میں ایک الگ تشخص عطا کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں یہ سب اُن کے اخلاص اور مسلسل محنت کا پھل ہے۔یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اب پاکستان میں فروغِ نعت کا کوئی جائزہ ڈاکٹر شہزاد احمد کے ذکر کے بغیر مکمل نہ ہو سکے گا۔
نعت شناسی کے باب میںڈاکٹر شہزاد احمد کی مجموعی ادبی خدمات بجا طور پر اس اعزاز کی مستحق تھیں کہ اُن پر کوئی تحقیقی مقالہ لکھا جائے اور انھیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جائے۔
مجھے شفقت فرید کے مقالے کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے کہ اُنھوں نے اس اہم کام کو سلیقے سے سرانجام دیتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد احمد کی تخلیقی ، تحقیقی اور تدوینی کارکردگی پر اس مقالے میں ہر زاویے سے نظر ڈالی ہے اور بہت خوب ڈالی ہے۔ میں اس مقالے کی تکمیل واشاعت پر ڈاکٹر شہزاد احمد ، مقالہ نگار شفقت فرید اور ان کے نگران فاروق بیگ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور برادرم نوید عاجز کا شکر گزار ہوں کہ جن کی مہربانی سے یہ مقالہ نعت ریسرچ سنٹر کی لائبریری میں شامل ہوا۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...