Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > اِیلافِ وفا > اے رب العالمین!

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

اے رب العالمین!
ARI Id

1689953282333_56116986

Access

Open/Free Access

Pages

14

اے رب العالمین!
اے میرے مالک ۔۔۔اے میرے خالق۔۔۔!
آسمانی نسترن عصرِحنا کی سنا ںپر!
مردود وفا کی باتوں میں!
دل بسمل کی نسیم سحر کے ساتھ کہانی سناتی ہے
مجھے بہت تڑپاتی ہے
واقف کون و مکاں پہ درود سلام پڑھتے ہوئے!
چنار وصنوبر میں زعفرانی حسن دکھاتے ہوئے!
ہجر اور تنہائی کے زخموں کے روبرو۔۔۔!
عالم مسیحا کے وصال سے منسوب۔۔۔!
وصال مستجاب کا روپ صبح و شام دکھاتی ہے
مجھے بہت تڑپاتی ہے
میں تتلیوں پھولوں کے بیچ سورہ رحمٰن کی تلاوت کرتا ہوں
خزاں کے صحن میں سورہ یٰسین کی عبادت کرتا ہوں
ہوا زرد پتوںکو ۔۔۔پھولوں کے صحیفے میں سموکر!
دل کی ضربوں سے بھیگی آنکھوں کو!
ارغوانی پیالے میں ڈبو کر لاتی ہے
مجھے بہت تڑپاتی ہے
اے رب العالمیں۔۔۔! یہ دنیا مجھے بہت رُلاتی ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...