Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

ارادھنا
ARI Id

1689953282333_56116987

Access

Open/Free Access

Pages

15

ارادھنا

اے ربِ رحیم و کریم۔۔۔!
اِن اللہ علی کلِ شیئٍ قدیر!
میں خانہ بدوش ، سیلانی ، آوارہ!
تیری زمیں پر۔۔۔تیرے موسموں کے ساتھ محوِ سفر ہوں
تو کریم۔۔۔سبز موسم کا لباس پہن کر!
تو رحیم۔۔۔خوشبو کی طرح روح میں اُتر کر!
میرے تڑپتے سسکتے دل کو۔۔۔!
اپنی آغوش میں لے کر۔۔۔اپنے ہاتھوں سے سہلاتا ہے
دشتِ بیاباں میں دل فریب آہو بلا کر !
ستاروں کی سرگوشیوں میں!
نرم ٹھنڈی ریت پر سلا کر!
میرے خیالوں کے، حوالوں کی بدکتی ناقہ کو وحشتوں سے نجات دلاتا ہے
میرے تڑپتے سسکتے دل کو!
اپنی آغوش میں لے کر ، اپنے ہاتھوں سے سہلاتا ہے
تو ہی خالق۔۔۔ تو ہی مالک۔۔۔!
تیری کائنات میں اسرار جبرائیل ؑ کے ثبوت موجود ہیں
نیاز الہام اور قلب نامہ بری کے!
چراغ نور کی روشنی میں مظہر خلیلؑ کے ثبوت موجود ہیں
تو مجھے بزم رقص سے۔۔۔!
کوہ قبیس کی طرف لسان شعور کے لہجے میں بلاتا ہے
مسافتوں کے مارے دل کو!
اپنی آغوش میں لے کر، اپنے ہاتھوں سے سہلاتا ہے
تیری وجہ سے
لوح و قلم کو بھی ۔۔۔اپنے ہونے کا یقین ہے
تو ہی ’’وھو علی کل شی ئٍ قدیر۔۔۔وھو علی بِکل شی ئٍ علیم‘‘ ہے
صبح و شام میرے ارادوں کو۔۔۔تو اپنی پہچان کرواتا ہے
مسافتوں کے مارے دل کو!
اپنی آغوش میں لے کر ۔۔۔اپنے ہاتھوں سے سہلاتا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...