Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

نعت
ARI Id

1689953282333_56116991

Access

Open/Free Access

Pages

36

نعت
آپؐ کی وجہ سے!
روشنی میں شگوفے کھل رہے ہیں
سبز وادیوں میں!
روایتوں ، تلازموں کے قافلے!
جگنوئوں ، تتلیوں میں خیمہ زن رہتے ہیں
آپ محبوب رب العالمیں۔۔۔!
آپؐ کی وجہ سے انجیر و زیتون میں زندگی رواں ہے
گلِ مریم کے دریچوں میں!
سوسن و نسترن کی حقیقتوں میں!
آپؐ کے نام کی سبز زمانے تسبیح کر رہے ہیں
شہر معصوم کا طواف کرتے ہوئے!
خانقاہ عشق میں اعتکاف کرتے ہوئے!
خوشبو کی آبرو۔۔۔بہار کی آرزو!
درِ معصوم سے فسوں کی خیرات لیتی ہے
درِ قبول کے روبرو!
پرندے اذانوں میں۔۔۔کشش کاف کے الہامی ایوانوں میں!
آپؐ کے نام کی گواہی دیتے ہوئے!
صبح وشام درود و سلام پڑھتے رہتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...