Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

سلام
ARI Id

1689953282333_56116994

Access

Open/Free Access

Pages

50

سلام
جس نے ہجر کی خندق سے!
وصال کی نقیب ناقہ کھینچ کر لاتے ہوئے!
آپ چاندنی جیسی سفارت سے!
سوالی اسرار اور گرد آلود بھید کے منہ دھوتے ہوئے!
بے یقین دست کی رگوں میں!
سنہری تبسم۔۔اثبات وفا کی زندگی کو بھر دیا
اس ’’الحسین منی‘‘ کی حقیقت پہ لاکھوں سلام
جس نے مزاج سبز بہار کی کتاب سے
چادر تطہیر سے گرد صاف کی
جس نے درِ علم سے علم کے شہرتک!
طاق ساعتوں کیساتھ پاسبانی کرتے ہوئے!
قاتلین، منافقین اور قابضین کے چہرے دکھا دیے
جو آج بھی لا مکاں۔۔۔عصرے رواں میں!
یزیدیت کی دھجیاں اْڑا رہا ہے

اس قتیل نینوا پہ لاکھوں سلام
جس نے بنجر وادیوں کی طرف!
سبز خوشبو کا رخ موڑ دیا
جس نے فاصلوں۔۔۔ساعتوں کو انگلیوں پر نچاتے ہوئے!
ویران دشت کا رشتہ!
الوہی سبزہ گاہ سے جوڑ دیا
جس نے لسان فلک کے لہجے میں!
’’و اَنا مِن الحسین‘‘ کی تشریح نوک نیزہ پہ کی
اس حسین ؑابن حیدر پہ لاکھوں سلام
بنتِ حسینؑ و علیؑ پہ لاکھوں سلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...