Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > اِیلافِ وفا > آخری ملاقات

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

آخری ملاقات
ARI Id

1689953282333_56116999

Access

Open/Free Access

Pages

69

آخری ملاقات
وہ آنسوؤں کی رحل پر۔۔۔!
مقد س اشارہ ، روشن ستارہ، دھڑکنوں کا سپارہ رکھتے ہوئے!
آرزو کے چاک پر ۔۔۔کئی اصرار تخلیق کرتے ہوئے!
نصاب سخن، جواب سوسن، گلاب و نسترن۔۔۔!
ہاتھوں کے لمس میںسموتے ہوئے!
ساتویں آسمان سے۔۔۔پہلے آسمان تک چلی آئی تھی
صدیوں کے صحیفے سے لذت معانی۔۔۔!
رفاقت زمانی، فطرت ارغوانی جیسی آیتیں پڑھتے ہوئے!
دردائیل، رومائیلؑ اور جبرائیلؑ کی منتیں کرتے ہوئے!
آنسوؤں میں ڈوبی ہوئی۔۔۔!
نور ازل ، وعدہ اول کا واسطہ دیتے ہوئے!
اذیت میں روتے ہوئے۔۔۔درد میں تڑپتے ہوئے!
اسرا رمستجاب، معصوم شباب، سارے خواب لیے روک رہی تھی
مجھے شفق زادوں کے روبرو۔۔۔!
تازیانوں کی تحریر میں۔۔۔!
قلندرانہ زمانوں کی تفسیر میں۔۔۔تکمیل جنوں کا حکم مل چکا تھا
اسباب جدائی کے ساتھ۔۔۔!
خانہ بدوشی کا صحیفہ اور وظیفہ مل چکا تھا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...