Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > اِیلافِ وفا > اسرارِ خمار

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

اسرارِ خمار
ARI Id

1689953282333_56117000

Access

Open/Free Access

Pages

70

اسرار خمار
ہوا کے ہاتھوں میں چھالے پڑے ہوئے تھے
خوشبو کے ہالے میں طاق تھا
پروانوں کے طواف سے!
چاندنی میں سرخ سبز آیتوں کے انکشاف سے!
جمال فسوں کے دلفریب در کھل رہے تھے
دل کی شرطوں میں دف بج رہی تھی
زمان عصر کے زاویوں میں!
اک ناقہ خمار میں ڈوبی چل رہی تھی
شبنمی چاندنی میں اسرار خواب ڈھل رہے تھے
خوشبو کی بدلتی تاثیر میں!
صوفیوں نے بھی باب وفا کے قریب بزم سجا رکھی تھی
آباد حویلیوں سے!
لذت معنی کے علمدار۔۔۔سبز موسم کے راز داں آ رہے تھے
شفیق مسافتوں کے۔۔۔زلفہ اور صودابہ کی۔۔۔!
دھڑکنوں کے راز کھل رہے تھے
قدیم خیالوں کا پتہ دیتے ہوئے!
کئی آہو سبز ساحلوں کی طرف نکل رہے تھے
ستاروں کی چال اور زائچے بدل رہے تھے۔۔۔۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...