Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

تمنا
ARI Id

1689953282333_56117002

Access

Open/Free Access

Pages

74

تمنا
میرے گلے پہ۔۔۔!
جب تو عین، شین، قاف کا تیر چھوڑے
پھر برزخ کی حقیقت میں جمال کا پردہ چاک ہو کر!
عالم اسرار۔۔۔صاحب قرار کی کماں ٹوٹ جائے
میں ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے!
سینے پر ہاتھ رکھے۔۔۔صحرا میں تڑپتا رہوں
ریت لہو سے غسل کرے۔۔۔!
میں بس ایڑیاں رگڑتا رہوں
پھر ہوائیں میرا طواف کریں
فاختائیں اپنے گھونسلے چھوڑتے ہوئے!
ٹیلئہ بہار کی طرف ہجرت کرنے لگیں
جس ’’مالکا‘‘ سے تو نے مجھے جدا کیا تھا
وہ تین قدم پہ کھڑی۔۔۔!
وا عشقا۔۔۔ وا عشقا کہتے ہوئے روتی کرلاتی رہے
تو تطہیر صحرا میں ۔۔۔لہو سے سیراب ریت پر اترے
’’عین‘‘ سے عقیل ؑبہار کا خطبہ ظاہر ہو
’’قاف‘‘ سے قطع یدین کا اسلوب ظاہر ہو
’’شین‘‘ سے۔۔۔!
شہادتِ سورہ عشق کی حجت تمام ہو
یوں عشق بھی۔۔۔مقام محمود پر نظر آنے لگے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...