Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

اسیر
ARI Id

1689953282333_56117003

Access

Open/Free Access

Pages

75

اسیر
آسماں پر چاند ستارے اور سورج بھی
چاندنی راتوں میں خوشبو کے مفسر کی!
ایلاف الست و ہست کی!
شام و سحر کی زنجیر سے بندھے۔۔۔موسموں کے ساتھ فسانے سناتے رہتے ہیں
آسمان سے پرے۔۔۔!
جن گلیوں میں سوسن و نسترن کی حکایتیں گونجتی ہیں
وہیں کہیں درِ طلسم پر کئی عنوان تڑپتے رہتے ہیں
جدائی کی لمبی روایتوں میں!
سبز شاخوں پر نازل ہوتے سرخ گلابوں کی حکایتوں میں!
جن کی آنکھوں سے خون بہہ رہا ہو۔۔۔!
جس کے ماتھے پر عین ، شین ،قاف لکھا ہو!
انہی قافلوں کے جناب قیس۔۔۔!
صحرا سے ساحلوں تک علمدار بن کے آتے ہیں
مسافتوں کے مارے۔۔۔شبنمی زمانے یہی داستاں سناتے ہیں
محبتوں کے اسیر۔۔۔چاہتوں کے سفیر کو بہت رولاتے ہیں

دشت غزالہ کے رازوں میں۔۔۔!
چاندنی راتوں میں پتھروں پر لہو نچوڑا جاتا ہے
تکمیل جنوں کے طاق میں روغن چشم سے چراغ روشن کیا جاتا ہے
عشق پرانا ہوتا نہیں۔۔۔دل کا صحیفہ رد ہوتا نہیں
سبز موسم میں نفرتوں کا وظیفہ ہوتا نہیں
عشق زادوں کی یہ داستان۔۔۔!
دشت و بیاباں سناتے رہتے ہیں
آرزو کا یہ باب۔۔۔!
مقدس کتاب سے پڑھ کر دیوانے سناتے رہتے ہیں
محبتوں کے اسیر۔۔۔چاہتوں کے سفیر کو بہت رولاتے رہتے ہیں

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...