Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > اِیلافِ وفا > لسان فسوں

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

لسان فسوں
ARI Id

1689953282333_56117009

Access

Open/Free Access

Pages

98

لسان فسوں
فلک کی جالیوں سے لگ کر رونے والی۔۔۔!
میری رگوں میں خون بن کر دوڑتی رہتی ہے
میں زمین پر۔۔۔اسی کے خال و خد بناتے ہوئے!
دستِ حنائی کے لمس۔۔۔!
دلفریب لہجے کے سحر میں ڈوبے ہوئے۔۔۔!
تلمیحاتِ خمسہ کی ساری روایتیں۔۔۔!
غیلان،عِلاف،کندی۔۔۔!
فرزند سینا اور فارابی کی آیتیں بھی جانتا ہوں
طلوع سحر کا رازی۔۔۔جب اک وعدہ شام ہونے لگتا ہے
پھر میں موسم زلیخا کا۔۔۔
اک خوب صورت بہانہ بننے لگتا ہوں
سرخ سبز پرندوں کا ورد زباں ہونے لگتا ہوں

جب بھی فسوں ساز شاموں کی بات ہوتی ہے
زیتون و صندل۔۔۔!
سفید کبوتروں جیسے صحیفے پڑھنے لگتی ہیں
شاخوں پر پھول پتے نازل ہونے لگتے ہیں
جنوں کی روشنی میں جناب عنترہ اور عبلہ سے بھی ملاقات ہوتی ہے
جب طاق لمحے۔۔۔مجھ سے گلے ملتے ہوئے گزرتے ہیں
پھر تخلیقات عشق کا سنہری زمانہ بننے لگتا ہوں
سرخ سبز پرندوں کا ورد زباں ہونے لگتا ہوں

لسان فسوں جب دشت میں!
گلابی صحیفوں سے آیتیں تلاوت کرنے لگتی ہے
نشاط تعبیر کی وادیوں میں خوشبو۔۔۔!
شاداب جزیرں میں چاندنی رقص کرنے لگتی ہے
دل دھڑکنے لگتے ہیں
بزرگ جوگیوں سے۔۔۔!
چنبیلی کے سائے میں مناظرہ کرنے لگتے ہیں
لذت زخم کی تفسیر کرتے ہوئے!
جب سیفو،عبلہ اور ماریہ قندیل روشن کرتی ہیں
پھر قلندرانہ رقص کرتے ہوئے۔۔۔میں پروانہ بننے لگتا ہوں
سوسن و نسترن کی قسم!
میں لذت خمار کا تعارف غائبانہ بننے لگتا ہوں
سرخ سبز پرندوں کا ورد زباں ہونے لگتا ہوں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...