Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

وہ۔۔۔!
ARI Id

1689953282333_56117012

Access

Open/Free Access

Pages

101

وہ۔۔۔!
میں خانقاہ کا دروازہ کھولتا
وہ میرے پیچھے پیچھے مست چراغ کی الست روشنی میں!
باغ عدن میں لکھی۔۔۔!
نثری نظموں کی ظہر اور عصر کی کتاب سینے سے لگائے چلی آتی
ارضی زخموں کو
تاثیر مغرب اور آب عشاء سے دھوتی
اپنی گود میں۔۔۔میرا سر رکھتے ہوئے!
مر مری بانہوں میں لیے۔۔۔حواؑ کی طرح لپٹ جاتی
لوبان و صندل سلگاتے ہوئے!
آفاقی چاندنی میں زخموں پر ماہتابی مرہم لگاتی
تہجد شناس نظروں سے دیکھتی۔۔۔!
کنواری کرنوں جیسے ہونٹوں سے چومتے ہوئے!
اسمائے عشق کا سینے پر دم کرتی
پھر محبت پہ درود۔۔۔چاہت پہ سلام پڑھتے ہوئے
فجر کے حوالے کرتے ہوئے۔۔۔نہ جانے کیوں چلی جاتی ؟
بس لمس کی حدت۔۔۔!
بوسوں کی لذت چھوڑ جاتی ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...