Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اِیلافِ وفا |
حسنِ ادب
اِیلافِ وفا

تلازمہ
ARI Id

1689953282333_56117013

Access

Open/Free Access

Pages

102

تلازمہ
میں غربت کی آغوش میں پلا ہوں۔۔۔!
پھر کوہِ صفا کے جذبات سے کوہِ مروا کی جذباتی کشش تک
کرنوں کے خط قطع کرتے ہوئے۔۔۔!
حرفوں کی جدا جدا ترتیب و تشکیل روایت کرتا ہوں
بابِ لذت کے مکالمے میں ۔۔۔!
صحرائی دانش وروں کی کیفیت سمو کر۔۔۔،
امرا القیس کی سرگوشیوں میں
پہچان کی کونپلوں۔۔۔ عبلہ کی آہٹوں کو سمو کر۔۔۔!
چاندنی اور خوشبو کے گلے ملنے کی باتیں کرتا ہوں
میں زخم کے تلازمے کو کھنکتی مٹی کی شرطوں سے بچاتے ہوئے۔۔!
پتھروں میں عزاداری کرتے ہوئے۔۔۔آئینے کی طرف داری کرتے ہوئے
جنابِ عشق کا صحیفہ پڑھ کر۔۔۔!
دل فریب آرزو کی رگوں میں سرایت کرتا ہوں
جمالِ بہار کی داستاں۔۔۔!
سبز رنگوں میں روایت کرتا ہوں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...