Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

گلستانِ عشق |
حسنِ ادب
گلستانِ عشق

اپنی بات
Authors

ARI Id

1689954541792_56117091

Access

Not Available Free

Pages

16

اپنی بات
حافظ محمد اقبال بن میاں غلام محمد بن میاں نادر علی ماندری بن میاں جندوڈا بن بابا بڈھن قوم آرائیں یہاں تک تو صحیح صحت کے ساتھ ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے اور سکونت کے لحاظ سے بھی ہمارا علاقہ یہی ہے ۔ 1890ء کے ریونیو ریکارڈ کے مطابق مشہور دربار عالیہ توگیرہ شریف کے اطراف میں موضع موسیٰ بھوتہ میں ساڑھے نو مربع زر خرید رقبہ تھا جس کو چھوڑ چھاڑ کر بزرگ گائیں لے کر ریاست بیکا نیر چلے گئے ۔ کئی سالوں کے بعد جب واپس آئے تو رقبہ ضبط ہوکر بھوتہ قوم کے کسی فرد کو منتقل ہوگیا تھا ۔ اس وقت یہ قانون تھا کہ تین سال تک جو واجبات ادا نہ کرتا رقبہ بحق گورنمنٹ ضبط ہوجاتا اور قانونی چارہ جوئی کی تاریخ بھی گزر گئی تھی ۔ یوں رقبہ تو گیا مگر ان کی عزت وقار برقرار رہا ۔ آپس میں بھائیوں کا اتفاق تھا اور غریب و مظلوم کی مدد اور اپنے اچھے اخلاقی اصولوں کی وجہ سے وہ لوگوںکے دلوں پرراج کرتے تھے ۔ کسی زمیندار کے ڈیرے پر حاضری نہ دیتے ، آزاد مرضی کے لوگ تھے ۔ جہاں کہیں بھی ان کا تذکرہ ہوتا تو لوگ ان کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتے ۔ علاقے میں ان کا ایک نام تھا وہ اس دنیا سے چل بسے اور ان کے اچھے اصول بھی رفتہ رفتہ ختم ہوگئے ۔
راقم الحروف کی پیدائش کا حتمی سال معلوم نہیں البتہ شناختی کارڈ کے مطابق راقم ستمبر ۲۰۲۴ میں محکمہ قانون سے ریٹائرڈ ہونے جارہا ہے۔راقم کی جائے پیدائش چاہ بوٹے والا ہے جو کہ بہاول نگر چک ماتراں سے مغرب کی طرف دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ راقم نے جونہی ہوش سنبھالی والد صاحب ہیڈ جالوالہ اپنے رقبہ پر منتقل ہوگئے تھے اور زیادہ وقت وہیں گزارا۔ راقم نے ابتدائی تعلیم اپنے بڑے بھائی سے شروع کی بعدازاں اپنے بڑے ماموں کی سرپرستی میں حافظ عطاء الرحمن صاحب ولد خواجہ اللہ بخش صاحب دین پور شریف والوں سے قرآن پاک حفظ کیا۔ حاصل پور مدرسہ امدادیہ میں بھی زیر تعلیم رہا، پھر دینی مدرسوں کی سفارت بھی کرتا رہا ۔ اسی سلسلے میں جامعہ فریدیہ گودڑی بابا صاحب پاکپتن شریف میں بطور استاد خدمات انجام دیں، پیر قاری بشیر احمد چشتی صاحب مرحوم کے ساتھ تین سال تک سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھر ملاقات کو جاتا رہا ۔ رات کا قیام ان کے ہاں فیروزپور روڈ (ہری ) کوٹھیاں میں ہوتا ۔ 4 نمبر کوٹھی پر نماز باقاعدہ جماعت کے ساتھ ادا ہوتی تھی، بہت اچھے لوگ تھے ۔ وہ مدرسہ کی بہت زیادہ خدمت کرتے پھر صبح ان کے چچا میاں عبدالعزیز صاحب ہمیں کار پر بٹھا کر شاہ عنایت آرائیں یا داتا صاحب کے دربار تک رخصت کرنے آتے ۔ قبل ازیں راقم کو مولانا مودودی صاحب اور شورش کاشمیری سے بھی ملنے کا شرف حاصل رہا ۔ مولانا اللہ یار خاں چکڑالہ ضلع میانوالی میرے بڑے مہربان تھے ،جب میانوالی کا سفر ہوتا تو قیام ان کے پاس ہوتا تھا اور فیروز پور روڈ لاہور جامعہ اشرفیہ میں مولانا اشرف علی تھانویؒ کے 13 خلفاء جو ہندو پاک سے آئے ہوئے تھے ان کے ساتھ چائے پینے کا اعزاز ملا۔ پھر روحانی سفر شروع ہوا۔
پیر فیض علی شاہ سائیں صاحب سخی شوق الٰہی والوں کی پہلی ملاقات میں زندگی میں تبدیلی آگئی پھر ان کے خلیفہ خاص خواجہ محمد عبدالرحمن سائیںؒ کے ہاں عرصہ دراز تک خدمت سرانجام دیتا رہا اور خوش قسمتی سے دستار خلافت بھی حاصل کی ۔ ویسے تو آپ کے خلفاء بہت ہیں مگر اس وقت خرقہ خلافت حاصل کرنے والے خوش نصیب ہم 6 خلفاء تھے ۔ان میں سرفہرست سجادہ نشین اوّل خواجہ محمد زکریا سائیں بھی ہیں جو دربار عالیہ خواجہ عبدالرحمان بستی فیض آباد سخی شوق الٰہی میں سجادہ نشین کے منصب پر فائز تھے اور جون ۲۰۲۲ء میں وفات پا گئے ہیں ۔ بعد ازاں راقم صوفی محمد اصغر سائیں رینجر والے آف جہلم شریف والوں کی خدمت میں اقدس میں حاضری دیتا رہا۔ جب راقم نے بہت زیادہ جہد کیا ، بھوک پیاس، شب بیداری کا پہرا واجب پہن لیا تو روحانی پرواز شروع ہوگئی۔ ان کے شوق میں جب سردی گرمی کا احساس نہ رہا تو پھر پردے ہٹنے شروع ہوگئے ۔وہاں تک گئے جہاں تک اللہ تعالیٰ کو منظور تھا البتہ اکابرین کی روحانی محفلوں سے آج بھی بہت زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں اور ظاہری لحاظ سے بھی راقم نے قرآن پاک کی درس وتدریس کے حوالے سے بہت زیادہ خدمت کی ہے۔ مساجد میں امامت ، خطابت کو 40 سال کا عرصہ ہونے کو ہے اور مسجدوں کی تعمیر میں بھی کافی حصہ ہے۔
بہاول نگر میں راقم سے قرآن پاک پڑھنے والوں کی ایک کثیر تعداد ہے جس میں بہت سے با اختیار لوگ اچھی پوسٹوں پر فائز ہیں، امیر اور غریب بھی ہیں البتہ غرباء میں بہت زیادہ خلوص دیکھنے میں آیا ہے۔ ادب اور خدمت میں بھی یہ غریب لوگ امراء سے بہت زیادہ آگے ہیں۔ راقم کی دینی خدامت کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ قارئین اور متعلقین سے قبولیت کی دعائوں کی درخواست کے ساتھ اجازت ۔
خاکسار
اقبال قادری
بہاول نگر

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...