Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گلستانِ عشق > دوست کی فرمائش

گلستانِ عشق |
حسنِ ادب
گلستانِ عشق

دوست کی فرمائش
ARI Id

1689954541792_56117173

Access

Not Available Free

Pages

189

دوست کی فرمائش

بڑا افسوس ہے تیری بے وفائی کا
صدا غم رہے گا تیری اس جدائی کا

جس باغیچے کو ہم نے پرورش کیا
کسی موسم میں بھی سوکھنے نہ دیا
پھولوں کے عین شباب میں جدا کردیا
بڑا امتحان تھا میری صبر آزمائی کا

پھولوں کے نکھار نے دل میں بسیرا کیا
اندھیرا تھا دل میں سویرا کیا
جدائی کے غم نے برا حال میرا کیا
درد اٹھتا رہے گا دل پہ چوٹ لگائی کا

پھولوں کے نکھار پہ بلبلیں بھی آنے لگیں
جھرمٹ بناکے وہ گیت گانے لگیں
پھولوں پہ بیٹھ کے وہ خوشیاں منانے لگیں
بڑا دکھ ہوا پھولوں کی خوشبو چرائی کا

مالی نے کی پھولوں کی بہت ہی رکھوالی
مگر لالچ میں آکر توجہ ہٹالی
صورت حال گئی نہ اس سے سنبھالی
بڑا چرچا ہوا اس کی رسوائی کا

چاولہ سائیں پھولوں کی مہک ہے بہت نرالی
بلبلوں کو بھی مل جائے گی اک دن دیس نکالی
چمن رہ جائے گا سب خالی کا خالی
تجھے کیا ملے گا دنیا میں دل بہلائی کا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...