Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گلستانِ عشق > دلِ بے قرار

گلستانِ عشق |
حسنِ ادب
گلستانِ عشق

دلِ بے قرار
ARI Id

1689954541792_56117175

Access

Not Available Free

Pages

192

دلِ بے قرار

بڑا شوق تھا دیدار کا دیکھ کر دل کو قرار آگیا
چہرہ انور کے دیدار سے میری آنکھوں میں کتنا خمار آ گیا

دیکھنے کو ہم بڑے مجبور تھے
مجبوری تھی کہ محبوب ہم سے دور تھے
دیکھ کر ہمارے دل اتنے مسرور تھے
جیسے طیبہ کا کوئی بازار آ گیا

بڑا بیتاب تھا دل دیدار کا
پانی رواں تھا آنکھوں کے اشک بار کا
پتہ نہ دیتا تھا کوئی میرے غم خوار کا
اک بار دیکھا دل دیکھنے بار بار آ گیا

ان کی ہر ہر ادا مجھ کو یاد ہے
دل روتا ہے کر کر کے فریاد ہے
مل جائیں وہ دل ہوجائے شاد ہے
ان کے آنے سے ابر بہار آ گیا

بڑی دلکش تھی ان کی ادائیں
دیکھنے والوں کے دل میں اترتی ہی جائیں
چہرہ انور سے جب وہ پردہ اٹھائیں
تڑپتے ہوئے پروانوں کا اک انبار آ گیا

قادری سائیںؔ طلب یار میں زندگی گزاردی
بازی عشق کی جیت کے کیوں ہاردی
جان جب محبوب کے نام پے وار دی
پھر دکھانے جھلک محبو ب اک بار آ گیا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...