Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گلستانِ عشق > تمنا ئے دیدارِ مرشد

گلستانِ عشق |
حسنِ ادب
گلستانِ عشق

تمنا ئے دیدارِ مرشد
ARI Id

1689954541792_56117176

Access

Not Available Free

Pages

194

تمنا ئے دیدار مرشد
تیرے شہر میں ہم بھی آئیں گے
قسمت نے دیا ساتھ تو دیدار بھی پائیں گے

تیرے شہر کی بہاریں بہت یاد آتی ہیں
تیری مخمور نگاہیں دل پہ تیر چلاتی ہیں
تیری ادائیں مجھ کو بہت ہی بھاتی ہیں
تیرے شہر میں ہم بھی نشیمن بنائیں گے

ہم ترس رہے ہیں تیرے دیدار کے لیے
ہم مارے مارے پھر رہے ہیں تیرے پیار کے لیے
ہم تڑپ رہے ہیں تیری محفل کے انوار کے لیے
کبھی تو تیری محفل میں دل کی پیاس بجھائیں گے

ہمارے شہر میں پیاء جب تشریف لائیں گے
غم زدہ لوگ غم کی داستان سنائیں گے
نگاہِ لطف و کرم جب وہ ہم پہ فرمائیں گے
ہمارے دل بھی خوشی سے جھوم جائیں گے

محبوب سے ہم بیٹھے ہیں بہت دور
مگر دل ملنے کو ہوا ہے مجبور
قسمت میں لکھا ہے تو ملیں گے ضرور
ان کو ملنے کے لیے ہم ان کے کوچہ میں جائیں گے

چاولہ سائیں ان کی ملاقات ہوہی جائے گی
حوصلہ رکھ نہ گھبرا رحمت کی برسات ہوہی جائے گی
سب مہربانوں سے مہربان رب کی ذات ہوہی جائے گی
اک دن وصل شراب محبوب ہمیں بھی پلائیں گے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...