Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ |
حسنِ ادب
حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ

اظہارِ تشکر
ARI Id

1689954781228_56117178

Access

Open/Free Access

Pages

۵

اظہارِ تشکر
اقرار مصطفیٰ
اللہ تبارک و تعالیٰ کے نہایت فضل و کرم اور نبیِ مکرمﷺ کے وسیلہ ٔ جمیلہ کے سبب نعتیہ مجموعہ’’ حسنِ کُن‘‘(مسدسِ مصطفیٰؐ)مسدس کی صورت میںمکمل ہوا۔ عہدِ رواں انتشار و خلفشار اور طرح طرح کے زوالی فتنوں کا عہد ہے۔ مسائل کی فراوانی اور وسائل کی کم یابی کے باعث ضروریات ِ حیات کو پورا کرنا وبالِ جان بن چکا ہے۔ ایسے میں خواہشات کی تکمیل کے لیے پر تولنا ، کم فہمی اور دیوانے کے خواب کے مترادف ہے۔مگر کچھ خواہشات ،ضروریات ِ حیات سے بھی بڑھ کے ہوتی ہیں کیوں کہ ان کا تعلق ایمان ومحبت سے جڑا ہوتا ہے اور اہلِ ایمان و محبت کا اعتقاد و یقین سے بھرپور او رمسلم نظریہ یہ ہے کہ تعلقِ خاطر خالصتاً نبی ِ آخرالزماں ﷺ سے ہو تو خواہشوں کی تکمیل کے خواب کو تعبیر میں ڈھلنے کے اسباب خود بہ خود پیدا ہوجاتے ہیں یا اسباب پیدا کر دیے جاتے ہیں۔ موجودہ نامساعد حالات کے پیشِ نظر ، مجھ ایسے کم مایا کا مجموعہ منصہ شہود پر آنا درحقیقت احمد رضاؒ خاں بریلوی کے اس شعر کے مصداق ہے:
کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبیؐ
عزیزانِ من! حُسنِ کُن‘‘مسدس کی ہئیت میں لکھا گیا ہے۔ اسمِ محمدﷺ اور اسمِ احمدﷺ کے اعداد کا مجموعہ 145بنتا ہے، اسی نسبت سے مسدس کے بندوں کی تعداد 145رکھی گئی ہے اور اسی وجہ کے پیشِ نظر اس میں خصوصی طور پہ یہ التزام ملحوظ رکھا گیا ہے کہ یہ موضوع ، موضوعِ نعت ہے اور یہ سراپا نعت ہی رہے۔
الحمد للہ!’’ حُسنِ کُن‘‘ (مسدسِ مصطفیٰؐ) حسنِ نعت سے مزین ہے۔ پھر بھی یہ بات اپنی جگہ صد فی صد درست ہے کہ:
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
خواہش اور دعا ہے کہ اس کاوشِ ادنیٰ سے اس بارگاہِ حسن میں حاضری کا شرف حاصل ہو جائے اوراللہ اور اس کے محبوبﷺ کے حضور کسی قابل ٹھہرے تو دوجہاں کی کامرانی و کامیابی اور سرخروئی مقدر بن جائے۔(آمین)
اس مجموعہ نعت پہ آراء قلم بند کرنے کے لیے میں ،پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار شفیع، پروفیسر ڈاکٹر غلام شبیر اسد، علامہ طالب حسین کوثریؔ صاحب اور پروفیسر ڈاکٹر عارف حسین عارفؔ کا شکر گزار ہوں ،جنھوں نے حالیہ ارتدادو فسق و فجور اور موجودہ ہنگامی حالات کے تناظر سے دامن بچاتے ہوئے وقت دیا اور ایمان کے تقاضوں کو سب تقاضوں سے برتر سمجھتے ہوئے اپنی محبت و موانست نبی ِ مکرمﷺ سے نبھانے کی سعی کی۔اللہ پاک ان سب کی محبت و مؤدت ِ مصطفیٰؐ کو قائم و دائم رکھے اور ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے(آمین)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...