Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ |
حسنِ ادب
حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ

حمدیہ
ARI Id

1689954781228_56117182

Access

Open/Free Access

Pages

۲۳

اے خالقِ حقیقی ہویدا ہے تیرا نام
وردِ زباں ہے تو کہ جلیسا ہے تیرا نام
زخموں کا اندمال ہے ایسا ہے تیرا نام
یعنی مداوا رنج و الم کا ہے تیرا نام
واحد ہے، لاشریک ہے، یکتا ہے صرف تو
تیرے سوا نہیں کوئی مولا ہے صرف تو

یکتا صفات و ذات میں تو اور صرف تو
پختہ ہر ایک بات میں تو اور صرف تو
رہتا ہے دن میں، رات میں تو اور صرف تو
بچتا ہے کیا ثبات میں؟ تو اور صرف تو
بس تو ہی لم یزل بھی ہے اور لا یزال بھی
تیری مثال کیا ہو کہ ہے بے مثال بھی

بخشا ہے تو نے ہی مجھے ایقانِ حسنِ ذوق
تیری ولا سے پایا ہے عرفانِ حسنِ ذوق
تیری عطا نے بخشا ہے ایمانِ حسنِ ذوق
تیرا ہے یعنی سب سروسامانِ حسنِ ذوق
تو نے کیا ہے ذہن کو بیدار اے خدا
اس پہ کرم کہ کر دیا سرشار اے خدا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...