Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ |
حسنِ ادب
حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ

حالاتِ عرب
ARI Id

1689954781228_56117183

Access

Open/Free Access

Pages

۲۷

دیکھا، پڑھا، سُنا تھا کسی نے عرب کا حال
جس جا قبیح رسموں کا پھیلا ہُوا تھا جال
سچ کا تو سانس لینا تلک تھا وہاں محال
حق بات کیا ہے کس کو تھا اس بات کا خیال
دختر کشی، عناد و تفاخر کا راج تھا
طاقت نمائی، سود و زنا کا رواج تھا

اُس وقت کب کسی پہ عدالت کے سائے تھے
انصاف و عدل پر بھی علالت کے سائے تھے
جنگ و جدل کے اور ذلالت کے سائے تھے
اور علم پر بھی سارے جہالت کے سائے تھے
درگور زندہ بچیّاں کرتے تھے جبر سے
خوفِ خدا تھا اور نہ ڈرتے تھے قبر سے

آشوب ناک دور تھا ایسا کہ کیا کہیں
انسانیت کو اس طرح روندا کہ کیا کہیں
شیرازۂ حیات بکھیرا کہ کیا کہیں
چشمِ فلک نے اس طرح دیکھا کہ کیا کہیں
حُسنِ عمل کی اور مکمل شعور کی
اُس دور کو اشد تھی ضرورت حضورؐ کی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...