Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ > آمد سے قبل معجزات

حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ |
حسنِ ادب
حسن کن : مسدسِ مصطفیٰؐ

آمد سے قبل معجزات
ARI Id

1689954781228_56117184

Access

Open/Free Access

Pages

۳۱

واضح نہیں ہوئی تھی ابھی شانِ کردگار
اُس وقت کب کسی کو تھی پہچانِ کردگار
پھر یوں ہُوا وہ لوگوں پہ احسانِ کردگار
خود کردگار کا تھا جو جانانِ کردگار
اُس کے زمیں پہ آنے کے آثار ہو گئے
اور معجزات تھے کہ نمودار ہو گئے

سچ ہی تھا مُطّلب کا وہ یعنی کہا ہُوا
پھر طیر کے وہ جُھنڈ نظر آئے باخدا
برساتِ سنگ کرتے وہ دشمن پہ جابجا
قہرِ خدا سے لشکرِ اعدا ہُوا فنا
اپنے حبیبؐ کے لیے ایسا سماں کِیا
دشمن تھے جتنے آپؐ کے عبرت نشاں کِیا

پھر یوں جنابِ آمنہ کا انکشاف تھا
جب سے شکم میں میرے ہے یہ نورِ باصفا
محسوس اس کا بار بھی ہوتا نہیں ذرا
سایہ کُناں ہے سر پہ مرے ٹکڑا ابر کا
پوشیدہ اس میں تھا یہی پیغامِ کبریا
یعنی نبیؐ کی ذات سراسر ہے معجزہ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...