Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > پہلا ستارہ

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

پہلا ستارہ
Authors

ARI Id

1689956522114_56117347

Access

Open/Free Access

Pages

۱۸

پہلا ستارہ
آفتاب نواب
کسی بھی فنکار کے فنی سفر کا پہلا قدم اظہار کے میڈیم کی تلاش ہے۔ اس مرحلے کا طے ہونا جز ثابت ذہنی سے تفکر کے ممکن نہیں۔ ڈاکٹر فہد ملک اس مرحلے پر مبارک باد کے مستحق ہیںکہ وہ اپنے اظہار کا ذریعہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ کسی بھی زبان میں شعر اس وقت تخلیق ہوتا ہے جب وہ اتنی طاقت ور ہو چکی ہو کہ اس کے پاس رمز و ایما کے تمام وسائل آچکے ہوں اور آدمی تب شعر کہہ سکتا ہے جب اس کے اندر رمز و ایما سما سکتے ہوں، پک سکتے ہوں اور لفظوں میں ڈھل سکتے ہوں۔ فہد ملک رمز و ایما کی طرف سفر پر نکلے۔ اس کتاب میں آپ کی ملاقات جس فہد ملک سے ہو گی وہ انسان کو سہل نہیں جانتا۔ محبت کو سچے جذبے سے تعبیر کرتا ہے۔ اخلاص و رواداری ،حریت، سماجی جدلیات اور انسان کی باطنی کیفیات پر غور کرتا ہے۔ فنکار اپنی کائنات خود بناتا ہے اور فہد نے اپنے کائنات شعر میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا ستارہ یہ کتاب ہے۔
اس کتاب میں کرافٹ کی طرف متوجہ ہونے ، فکر کو خاص سطح تک لے جانے کی کاوش کے نقوش ملتے ہیں۔ اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ فہد ملک آئندہ وقت کا دل پذیر صاحبِ سخن ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...