Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > شوق کی منزل

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

شوق کی منزل
Authors

ARI Id

1689956522114_56117348

Access

Open/Free Access

Pages

۱۹

شوق کی منزل
ڈاکٹر فہدؔ ملک
یوں تومیرا تعلق پیشے کے لحاظ سے طب یعنی ڈاکٹر ی سے ہے مگر میں نے کبھی ڈاکٹر ہونے یا طب کی دنیا میں بڑا نام کمانے کو اپنی منزل اور کامیابی نہیں سمجھا۔ مجھ پر میری کامیابی یا شوق کی منزل کا راز تب اِفشا ہوا جب زندگی نے مجھے اپنا دوسرا تعارف کروایا۔ وہ تعارفد جو کتابوں مین نہیں پڑھا یا جاتا بلکہ استاد، درد، اداسی کے دبستان میں آپ کو کرواتے اور پڑھاتے ہیں۔
دیگر دنیاوی دبستانوں کی طرح یہاں کے کچھ طالب علم بھی بھگوڑے ثابت ہوتے ہیں ،بلکہ اکثریت ہی اتنے سخت استاد کو دیکھ کر بھاگ کھڑی ہوتی ہے مگر کچھ لوگ ہم جیسے بھی ہیں جو یہاں پکّے ہو جاتے ہیں، جنھیں استاد کی سختی کے پیچھے چھپا معنی مل جاتا ہے۔ یوں اُن کی منزل اور شوق دیگر دنیا والوں سے مختلف ہو جاتے ہیں۔
زندگی ایسے دبستانوں میں آپ کو اوندھے منہ گرا جاتی ہے مگر بعد میں یہاں رہنا آپ کا شوق بن جاتا ہے جو دیگر تمام شوق کی مزلوں کا رخ یکسر بدل دیتا ہے۔ چوں کہ میں اس دبستان کا مستقل طالب علم ہو گیا تو خوش قسمتی سے میرے شوق پھر وہ نہیں رہے جو دنیا نے مجھے گھڑ کے دیے تھے،یعنی بڑا طبیب بن جانا میری کامیابی ہے یا طب کی دنیا میں راج کرنا میری کامیابی ہے۔
اس سب کو دیکھ لینے کے بعد جو کامیابی کے معانی سامنے آئے وہ ان سب سے یکسر مختلف تھے۔ پھر جو شوق کی منزل نظر آنے لگی وہ ان تمام سے پرے تھی اور شوق کیا بنا، شاعری بنی، فلسفہ بنا، زندگی کے معانی کی تلاش بنی، حسنِ کردار بنا اور کامیابی کیا بنی یہی کہ اپنی حیات میں ایک بڑا شاعر ایک فلسفی اور زندگی کے دبستان کا استاد گردانا جائوں اور اسی سب کا حصول ہی میری منزلِ شوق ہے۔
اسی باعث میں نے اپنی پہلی کتاب کا نام ’’منزلِ شوق‘‘ رکھا ہے۔ اب بھلے ہی منزل پہ قدموں کے نشان ثبت کر سکوں یا نہ کر پائوں مگر خوشی یہ ہے کہ اس کتاب نے مجھے میری منزلِ شوق کی راہ پر گامزن تو کیا اور یہ کتاب بالکل اسی پہلے قدم کی طرح ہے۔ جو کوئی طفل چلنے سے پہلے اُٹھاتا ہے ۔ اب قدم اُٹھتے رہیں گے اور منزلِ شوق کا سفر جاری رہے گا(ان شا ء اللہ)۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...