عداوتوں کو تیرگی، وفا کو روشنی کہا
Chapter Info
ARI Id
1689956522114_56117355
Access
Open/Free Access
Pages
۳۱
عداوتوں کو تیرگی ، وفا کو روشنی کہا
تمام عمر ہم نے تو جو سچ تھا بس وہی کہا
کوئی غلط نہیں یہاں ہے اپنا اپنا نظریہ
کوئی کہے ہوس ہے عشق میں نے تشنگی کہا
یہ روز و شب کے حادثوں میں ہر گھڑی کی موت کو
مجھے دکھاؤ شخص وہ کہ جس نے زندگی کہا
چھڑا کبھی جو تذکرہ تمھارے حسن کا تو پھر
بہارِ جاں کسی نے تو، کسی نے ساحری کہا
کسی نے پوچھا جب کبھی جو فلسفہ حیات کا
سمیٹ کر شعورِ عشق ہم نے شاعری کہا
Table of Contents of Book
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...
Similar News
Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...