Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > یہ ہنر آزما کے دیکھتے ہیں

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

یہ ہنر آزما کے دیکھتے ہیں
ARI Id

1689956522114_56117358

Access

Open/Free Access

Pages

۳۷

یہ ہنر آزما کے دیکھتے ہیں
اب کے اُن کو بھلا کے دیکھتے ہیں

رخ سے سرکے کبھی جو آنچل، ہم
معجزے اُس خدا کے دیکھتے ہیں

اب کے ہم بھی تو بے وفا ہو کر
جوش اُس کی وفا کے دیکھتے ہیں

کوئی اپنا نکل بھی سکتا ہے
ہاتھ سب سے ملا کے دیکھتے ہیں

درد میں آئے کچھ کمی شاید
آس کا گھر جلا کے دیکھتے ہیں

مل ہی جائے گا شعلۂ امید
گردِ اِیذا ہٹا کے دیکھتے ہیں

یاروں کی کھوجتے ہیں اب نیت
اپنا مقتل سجا کے دیکھتے ہیں

جو بھی ہوتا ہے خوش یہاں اُس کو
درد سے، منہ اُٹھا کے دیکھتے ہیں

جو بھی آتا ہے اُس گلی سے ہم
پاس اُس کو بٹھا کے دیکھتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...