Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > آنکھ میں اک نمی سی رہتی ہے

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

آنکھ میں اک نمی سی رہتی ہے
ARI Id

1689956522114_56117362

Access

Open/Free Access

Pages

۴۳

ٓنکھ میں اک نمی سی رہتی ہے
زندگی میں کمی سی رہتی ہے

دل کے ظلمت کدے میں دیکھو تو
یاد کی روشنی سی رہتی ہے

جانے ہے کس کا انتظار مجھے
جانے کیوں تشنگی سی رہتی ہے

ہو گئے برف ہیں سبھی آنسو
سو نظر اب جمی سی رہتی ہے

خلوتِ دل کے ان دریچوں میں
اک صدا سرگمی سی رہتی ہے

میں ہوں سچ گو سو اس لیے میری
شہر میں دشمنی سی رہتی ہے

وہ جو کہتا ہے ختم ہو رشتہ
اس پہ افسردگی سی رہتی ہے

زندگی سے ہیں کچھ گلے شکوے
خود سے بھی برہمی سی رہتی ہے

تم مرے پاس جب نہیں ہوتے
زندگی یہ تھمی سی رہتی ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...