Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > درد تو سارے لکھ ڈالے ہیں

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

درد تو سارے لکھ ڈالے ہیں
ARI Id

1689956522114_56117366

Access

Open/Free Access

Pages

۴۹

درد تو سارے لکھ ڈالے ہیں
کیوں نہیں تھمتے پھر نالے ہیں

دل کے بند اِن تہ خانوں میں
لگتے رہتے اب جالے ہیں

اُجلے اُجلے اِن چہروں کے
اندر کتنے ہی کالے ہیں

میں صدمات سے کیسے نکلوں
گرد مرے غم کے ہالے ہیں

لگتے ہیں جنت کے باسی
جو تیرے کوچے والے ہیں

چہرہ، آنکھیں، خوشبو، لہجہ
اُس کے وار کے سب آلے ہیں

وہ کیا عشق کی سرگم جانیں
بے سُر ہیں جو، بے تالے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...