Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > انکار بھی نہیں انھیں اقرار بھی نہیں

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

انکار بھی نہیں انھیں اقرار بھی نہیں
ARI Id

1689956522114_56117369

Access

Open/Free Access

Pages

۵۳

انکار بھی نہیں ، انھیں اقرار بھی نہیں
اتنا ہوا یہ دل کبھی لاچار بھی نہیں

دکھ درد ہم نے بانٹ لیے سارے شہر کے
آئی جو اپنی باری تو اک یار بھی نہیں

اس بخت کی یہ پستیاں بھی ہوں ملاحظہ
گل تو کجا ہے اپنے لیے خار بھی نہیں

اس طرح مفلسی کے ستائے ہوئے ہیں ہم
محرومیِ اناج ہے اور پیار بھی نہیں

جانے وہ کون لوگ تھے جن کو ملے ہیں یار
حاصل ازل سے ہم کو تو اغیار بھی نہیں

دولت خلوص کی ہے مرے پاس فہدؔ سب
اور وہ خلوص کا تو طلب گار بھی نہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...