Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > جینے کے ڈھنگ تیری جدائی سکھا گئی

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

جینے کے ڈھنگ تیری جدائی سکھا گئی
ARI Id

1689956522114_56117370

Access

Open/Free Access

Pages

۵۵

جینے کے ڈھنگ تیری جدائی سکھا گئی
اور یاد تیری مجھ کو ہے شاعر بنا گئی

آندھی سفر کی رات میں جو چل پڑی تو کیا
اچھا ہوا کہ راہ کے پتھر ہٹا گئی

دورِ جنوں میں رہتا تھا خوش باش میں بہت
یہ آگہی تو میری ہنسی کو ہی کھا گئی

فرقت کی رات نیند ہمیں آتی کس طرح
ہم کو شبیہ یار تھی کہ جو سلا گئی

دیکھو اداسی بھی کسی گربہ سے کم نہیں
چھوڑا کسی جگہ بھی تو پھر گھر کو آ گئی

اپنا یہاں ہے کون پرایا ہے فہدؔ کون
یہ راز ہم کو ایک مصیبت بتا گئی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...