Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > یہ عشق میں نہ سوچ تو کہ کیا نہیں ملا

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

یہ عشق میں نہ سوچ تو کہ کیا نہیں ملا
ARI Id

1689956522114_56117373

Access

Open/Free Access

Pages

۵۹

یہ عشق میں نہ سوچ، تُجھے کیا نہیں ملا
ہے کر لیا، تو خاک میں اپنی جبیں ملا

ہم راہ دیکھتے ہی رہے جس کی عمر بھر
آیا وہ شہر میں بھی تو ہم سے نہیں ملا

بچپن میں دل کی بستی میں رہتے تھے کتنے لوگ
دیکھا شباب میں تو فقط اک مکیں ملا

اگلے جہاں کے عہد پہ ہم کو دیا ہے ٹال
کم بخت ہم کو وہ تو بلا کا ذہیں ملا

کہتے رہے تھے یار جسے ہم تمام عمر
اک دن عدو کی بزم میں وہ نازنیں ملا

گر یاں دیا نہ تُو نے تو نہ لوں گا حشر میں
یارب اسے اگر ہے ملانا، یہیں ملا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...