Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > دل کے آنگن پھول کھلا ہے

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

دل کے آنگن پھول کھلا ہے
ARI Id

1689956522114_56117374

Access

Open/Free Access

Pages

۶۱

دل کے آنگن پھول کھلا ہے
پیار کی جو خوشبو دیتا ہے

سب کے جھوٹ کو سچ کہتا ہے
دیکھو وہ کتنا بھولا ہے

نقش زمانے کے بھولے ہیں
ہم کو یاد بس اک چہرہ ہے

جب سے اس نے شہر ہے چھوڑا
سونا سونا ہر رستہ ہے

کیوں ہیں تیری باتیں کرتے
ہم کو جانے کیا ملتا ہے

گھور تھکن ہے جیون رہ میں
اور کتنا رستہ رہتا ہے

دیکھو ہر شاعر کے گھر کا
اُلٹا پُلٹا سب نقشہ ہے

اور تو کیا ہے عمر کی پونجی
یادوں کا بس اک بستہ ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...