Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > بھلانے میں جن کو زمانے لگے ہیں

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

بھلانے میں جن کو زمانے لگے ہیں
ARI Id

1689956522114_56117378

Access

Open/Free Access

Pages

۶۷

بھلانے میں جن کو زمانے لگے ہیں
وہی لوگ پھر یاد آنے لگے ہیں

سنبھلتا ہوا دیکھ کر پھر سے مجھ کو
حوادث کھڑے مسکرانے لگے ہیں

لگا بزم میں رہ گئے ہم اکیلے
کہا جب انھوں نے کہ جانے لگے ہیں

لگا ہاتھ سے ہے جو آنچل تمھارا
لگا ہاتھ جیسے خزانے لگے ہیں

خدایا! تو سن لے، اٹھے گی نہ ورنہ
جو ماتم کی صف ہم بچھانے لگے ہیں

ہمیں تو چلن، بد چلن زندگی کے
یہ سب سانپ سیڑھی کے دانے لگے ہیں

خدا دیکھ لے اب جو تو نے ہے کرنا
دعا سے بھی ہاتھ اب اٹھانے لگے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...