Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > ایک تو ہے صدمات نے گھیرا

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

ایک تو ہے صدمات نے گھیرا
ARI Id

1689956522114_56117382

Access

Open/Free Access

Pages

۷۳

ایک تو ہے صدمات نے گھیرا
اس پہ اپنی ذات نے گھیرا

کیسے ہوش سنبھالوں اپنے
غم کی ہے بہتات نے گھیرا

ہم کو یاد تھے ہم ہی آئے
پیروں کو جب پات نے گھیرا

اپنی ذات نفی میں ڈالی
ہم کو جب اثبات نے گھیرا

اک مفلس کی شامت آئی
کچا گھر برسات نے گھیرا

اس نے کبھی پھر دن نہیں دیکھا
جس کو ہجر کی رات نے گھیرا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...