Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > ہر غم ہنسی کے پیچھے چھپانے سے میں رہا

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

ہر غم ہنسی کے پیچھے چھپانے سے میں رہا
ARI Id

1689956522114_56117386

Access

Open/Free Access

Pages

۷۹

ہر غم ہنسی کے پیچھے چھپانے سے میں رہا
اس بار زندگی کو نبھانے سے میں رہا

دیتا بھلے ہے تیری جفا کا دھواں یہ اب
پھر بھی چراغ ِ عشق بجھانے سے میں رہا

اب ماند پڑ گئی ہیں مری سب حرارتیں
اس شخص کو تو روز منانے سے میں رہا

جن میں ہے تیرے لمس کی خوشبو بسی ہوئی
اے یار! اُن خطوں کو جلانے سے میں رہا

گر تیری شرط ہے کہ یہ حل ہوں گی اشک سے
ان مشکلوں پہ اشک بہانے سے میں رہا

ان سب اذیتوں نے تو پاگل ہی کر دیا
ہوش اپنے اب ٹھکانے پہ لانے سے میں رہا

حساسیت سے چیخ کے یہ کہہ رہا ہوں میں
گر یہ زمانہ ہے تو زمانے سے میں رہا

مانا کہ فہد ؔزندگی بھی ہے بہت کٹھن
پر آسماں تو سر پہ اُٹھانے سے میں رہا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...