Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > ہماری دعا میں اثر ہی کہاں تھا

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

ہماری دعا میں اثر ہی کہاں تھا
ARI Id

1689956522114_56117389

Access

Open/Free Access

Pages

۸۳

ہماری دُعا میں اثر ہی کہاں تھا
بھلا بے وفا وہ بشر ہی کہاں تھا

میں گھر کیوں نہیں جاتا سب پوچھتے ہیں
کہوں اب میں کیا میرا گھر ہی کہاں تھا

تجھے مانگنے کے سوا دشمنِ جاں
گرا اپنا سجدے میں سر ہی کہاں تھا

جو آباد تھا کس قدر اُس کے دم سے
بغیر اُس کے ویسا نگر ہی کہاں تھا

زمانے کی حدت سے مجھ کو بچاتا
رہِ عشق میں وہ شجر ہی کہاں تھا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...