Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > منزل شوق > ہجر کے تین سال

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

ہجر کے تین سال
ARI Id

1689956522114_56117395

Access

Open/Free Access

Pages

۹۲

لو آج تین سال بیت گئے
ان سالوں میں تمھاری مہک

مجھ میں ہر سُو رہی
کہ زندگی تمھاری تھی
بعد بھی تمھاری رہی

پر کیا تم جانتی ہو جاناں!
وقت کے اس بوجھ نے
جوانی میں ہی مجھے

برسوں پرانا کر دیا
کمزور بنا دیا، ضعیف کر دیا

پر میں جانتا ہوں کہ ابھی
مجھے اک لمبا انتظار کرنا ہے
ابھی اور سال بیتنے ہیں
ابھی اسی آگ میں جلنا ہے

پر میں اس بات سے ڈرتا ہوں جاناں!

کہ وقت کے اس بوجھ سے میں
اس قدر عمر رسیدہ ہو جاؤں
کہ دم ہی توڑ جاؤں

اور آخر پُرنم آنکھیں
رُکتی ہوئی سانسیں
شمار کرنے سے قاصر ہوں
اور یہ کہتی ہوں

لو آج وقت کے اندھیرے جیت گئے
لو آج ہم ہی بیت گئے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...