Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

ہر روز
ARI Id

1689956522114_56117397

Access

Open/Free Access

Pages

۹۷

غمِ روز گار کے جھمیلوں میں ہر روز
اعضائے جسم اپنے درد سے کراہتے ہیں

تو ہم بھی اک یاد کے بستر پر
روز ہی سر رکھ کر سو جاتے ہیں
فکریں تو ذہن میں سو رہتی ہیں
پر خواب میں محور بدل جاتے ہیں

یوں ہماری شب کٹتی ہے اور صبح
کسی بے نوا آواز کے طائر جگاتے ہیں
سرابِ و صل کے محل بکھرتے ہیں
اور ہم اس تلخ حالتِ اصل میں آ جاتے ہیں

پھر چکر چلتا ہے
پیٹ لاتیں مارتا ہے
ہم کام میں لگ جاتے ہیں
سب بھول جاتے ہیں

یوں اب ہم کام کے وقت کام
اور یاد کے وقت یاد کرتے ہیں
گویا کہ اب ہم سمجھ دار ہوتے جاتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...