Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

منزل شوق |
حسنِ ادب
منزل شوق

کرشمے
ARI Id

1689956522114_56117398

Access

Open/Free Access

Pages

۹۹

اُس کی قدرت کے ہزار کرشمے
بنا ستوں کھڑا کیا آسماں جس نے

شب دن میں دن شب میں ڈھلتاہے
وہ جانے کتنے ہی رنگ بدلتا ہے

یہ پہاڑ بھی اُس کی طاقت کا نشاں ہیں
کہ اس کی قدرت کی حد تو بے بیاں ہے

بحروں کی اتھاہ گہرائیوں میں بھی
اپنی بنائی مخلوق پالتا ہے

کبھی پانیوں کو فلک سے گراتا ہے
تو کبھی زمیں سے اُچھالتا ہے

ننھے سے بیج کے سینے سے
کیسے تن آور شجر نکالتا ہے

زمیں کا سینہ چیرتے ہوئے
آتش فشاں بھی تو بنائے اُس نے

اپنے قادر ہونے کے
کتنے ہی نشاں دکھائے اس نے

ناممکن سی شے تعریف اس کے ایک گُن کی ہے
کہ اس کے نزدیک تو بات کن فیکون کی ہے

جب وہ رب یہ سب معجزے دکھا سکتا تھا
اک ادنیٰ سا کرشمہ اور بھی تو دکھا سکتا تھا
وہ تجھے میرا بھی تو بنا سکتا تھا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...