Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > مباحث > مقدمہ

مباحث |
حسنِ ادب
مباحث

مقدمہ
Authors

ARI Id

1689956600868_56117413

Access

Open/Free Access

Pages

۱۱

مقدمہ
اْردو زبان و ادب کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک خوب صورت علمی تحفہ
ڈاکٹر عظیم اللہ جندران
میں سوچتا ہوں کہ اس گلستاں میں ہوسکے تو گلاب اْگائیں
وہ جس کا حرف حرف آگہی ہو، ورق ورق وہ کتاب اْگائیں
(پروفیسر اسلم انصاری)
درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔اْستاد کی پہچان اس کے شاگرد ہوتے ہیں۔ عزیزم محترم نعمت اللہ ارشد گھمن راقم السطور کے شاگردانِ رشید میں شامل ہیں۔ موصوف کا شمار میرے نہایت مودب،مہذب ، ملنسار اور ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے۔ ماشاء اللہ تعالی! الحمدللہ!
یہ امر باعث مسرت ہے نعمت اللہ ارشد گھمن صاحب اپنے سروس کیریئر میں بفضل تعالیٰ جل جلالہ بطفیل مصطفیٰﷺ بتدریج ارتقائی مراحل کی طرف رواں دواں ہیں۔ شعبہ تعلیم میں معلم اور متعلم کے منصب پر فائز رہتے ہوئے جناب ِ گھمن اب مصنف، مولف، مرتب اور محقق کی پیشہ ورانہ جہات کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں۔ بقول فاروق امیر:
نئی راہوں کو ہم نے کھوجنا ہے
نئے منظر، نظارے سوجھتے ہیں!
’’ مباحث:‘‘ محترم گھمن صاحب کی تازہ تصنیف و تالیف ہے۔ اس کتاب کا انتساب دو اساتذہ کرام کے نام ہے۔ کتاب کا اولین انتساب جس شخصیت کے نام ہے وہ مصنف و مولف کی والدہ محترمہ ہیں۔والدہ محترمہ کی گود ہر انسان کے لیے اولین درس گاہ ہے۔ پہلی دانش گاہ ہر ذی شعور کے لیے ماں کی گود ہی ہوتی ہے۔ انتساب میں دوسرا نام محترم'ڈاکتر فرتاش سید مرحوم" کا ہے۔
Teacher is the gaeway to the world of knoldge whatever be the level school, university or college(S.U. Jundran)
انتساب کے لیے یہ انتخاب اور انداز واقعی لائق تحسین اور لاجواب ہے۔ قابلِ تقلید بھی ہے۔
کتاب کا بنیادی موضوع" مباحث" ہے۔ یہ مباحث مندرجہ ذیل ابواب پر مشتمل ہیں:
تحقیق کے مباحث لسانیات کے مباحث تنقید کے مباحث
تدوین کے مباحث اہم ادبی رجحانات ترجمہ نگاری کے مباحث
عملی تنقید کے مباحث ادبی تاریخ نویسی کے مباحث اہم اصطلاحات
عنوانات کی یہ لڑی اردو زبان و ادب کے نہایت اہم موضوعات سے جڑی ہوئی ہے۔ ہر موضوع اپنی جگہ پر نگینہ کی طرح جڑا ہوا نظر آتا ہے۔ دائرہ کار کے لحاظ سے کتاب کی وسعت ایم فل اردو کے کسی ایک پیپر تک محدود نہیں بلکہ ایم فل اردو کے مختلف پرچہ جات(پیپرز/کورسز) کے متعدد جلی اور ذیلی موضوعات اس کتاب کی زینت ہیں۔ ابواب کی باہم ترتیب آسان سے مشکل کے اصول پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ اِرتقائی تدریج سے بھی مزین ہے۔
اردو کے مطالعہ کی بنیادی جہات ہیں وہ یہ کہ اْردو کا مطالعہ (الف) بلحاظ زبان (ب) بلحاظ ادب۔ دونوں موضوعات پر جاندار مباحث یہاں شامل ہیں۔ تحریرکا جو بھی نمونہ ہو اْس میں تحریروں کے نمایاں نمونوں میں تحقیق، ترجمہ، تنقید، تاریخ اور تدوین ہر جگہ اپنی الگ الگ شناخت اور پہچان رکھتے ہیں۔ فاضل مصنف و مولف نے تحریرکی دنیا میں رائج اِن معروف اور مسلمہ نمونوں پر الگ الگ باب باندھ کر اس کتاب کو نہ صرف ایم فل درجہ کے طلبہ کے لیے بلکہ ایم فل درجہ کے بعد پی ایچ ڈی درجہ کے کورس ورک کے طلبہ کے لیے بھی اسے آسان اور عام فہم انداز میں معاون بنانے کی اچھی کوشش کی ہے۔ بجا طور پریہ کہا جا سکتا ہے کہ امتحانی نقطہ نظر سے اہمیت کی حامل ہے۔ فہرست مضامین و عناوین کی اک جھلک دیکھنے کے بعد یہ تاثر خاصا اْبھرتا نظر آتا ہے کہ کتاب پاکستان اردو زبان و ادب کے تشخص سے سرشار ہے۔پاکستان میں اردو زبان و ادب کی قدآور شخصیات کا تذکرہ 'اہم ادبی رجحانات' کے باب میں بطورِ خاص شامل ہے۔ اختتام میں فرہنگ کے طور پر اہم تحقیقی و تدوینی اصطلاحات درج کی گئی ہیں۔
امید کی جاتی ہے محترم نعمت اللہ گھمن اپنا یہ قلمی سفر ان شاء اللہ تعالیٰ جاری رکھیں گے۔ نقشِ ثانی نقشِ اول سے بہتر لانے کے لیے سعی و کاوش کرتے رہیں گے۔
رہتا قلم سے نام قیامت تلک ہے ذوق
اولاد سے تو بس یہی دو پشت چار پشت
٭٭٭٭٭٭٭

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...