Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > مباحث > ترجمہ کی اہمیت

مباحث |
حسنِ ادب
مباحث

ترجمہ کی اہمیت
ARI Id

1689956600868_56117473

Access

Open/Free Access

Pages

۲۵۵

ترجمہ کی اہمیت
ترجمہ :
ایک زبان میں لکھی ہوئی تحریر کو دوسری زبان میں منتقل کرنا ترجمہ کہلاتا ہے۔
ترجمہ کی اہمیت:
ترجمے کی روایت ہی ہمیں دوسری قوموں اور ممالک کے احوال و حالات سے آگاہی ہوتی ہے۔مثلا پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران ہونے والے واقعات ترجمہ نگاری کے بعد ہی ہم تک پہنچے ہیں۔ موجودہ زمانے میں پریس ریلیز کے ذریعے بیان جاری کیے جاتے ہیں اور ہمارے صحافی ان کو ہماری زبان میں ترجمہ کرتے ہیں۔
ترجمے ہی کے ذریعے سے دوسرے ممالک کے حالات حاضرہ کے بارے میں ہم جان پاتے ہیں۔ موسم، کھیلوں، تفریح اور کاروبار کے بارے میں جان پاتے ہیں۔عالمی سطح کی علمی و ادبی سرگرمیاں جو بین الاقوامی سطح پر وقوع پذیر ہوتی ہیں وہ بھی ترجمہ نگاری کی وجہ سے ہم تک پہنچتی ہیں۔ادب کی مختلف اصناف اور دنیا میں ہونے والی مختلف ادبی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی بھی ترجمہ نگاری کے ذریعے ہی ممکن ہو پاتی ہے۔
تنقید کی وجہ سے ادب میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے غیر ملکی ادب کو ترجمہ کرنے کے بعد پڑھا۔ترجمہ نگاری کے لیے تنقید کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اسی طرح تحقیق کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی وجہ سے ترجمہ نگاری کی اہمیت روز افزوں بڑھتی چلی جاتی ہے۔
کسی بھی علاقے اور معاشرے کے مزاج کے حوالے سے آگاہی بھی ترجمہ کیذریعے ہوتی ہے۔ ترجمہ کے ذریعے سے ہی کسی علاقے کی تاریخ کے بارے میں جانکاری حاصل ہوتی ہے۔ معاشرے کے رسم و رواج ، معمولات کا پتہ بھی ترجمہ نگاری سے چلتا ہے۔
ترجمہ نگاری کے ذریعے سائنسی ایجادات اور نت نئے تجربات سے واقفیت ہوتی ہے۔ مسلمان سائنسدانوں کی تحقیقات کا نچوڑ یعنی ان کی کتب کا ترجمہ کرکے اہل یورپ نے ان سے بھرپور استفادہ کیا اور آج ترجمہ نگاری کی بدولت اہل یورپ سائنس کے میدان میں پوری دنیا پر راج کررہے ہیں۔
ترجمہ نگاری کی بدولت صحت کے حوالے سے دوسرے ممالک کی تحقیق سے استفادی کرنا ممکن ہو پاتا ہے۔ کرونا کے حوالے سے چین اور دیگر اہم ممالک کی معلومات سے استفادہ ترجمہ نگاری کی بدولت ممکن ہوپاتا ہے۔ دنیا کی مختلف تہذیبوں کے بارے میں معلومات اور تاریخ کا پتہ بھی ترجمہ نگاری کی بدولت ممکن ہو پاتا ہے۔ دنیا کی تہذیب و تاریخ سے واقفیت بھی ترجمہ نگاری کی بدولت یقینی بنتی ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...