Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > مباحث > ترجمہ کی اصطلاحات

مباحث |
حسنِ ادب
مباحث

ترجمہ کی اصطلاحات
ARI Id

1689956600868_56117474

Access

Open/Free Access

Pages

۲۵۷

ترجمہ کی اصطلاحات
ٹارگٹ لینگوئج:
وہ زبان جس میں ترجمہ کیا جارہا ہے۔
سورس لینگوئج:
اصل زبان جس سے متن لیا جارہاہے۔
مثال:
میاں محمدبخش کی سیف الملوک پنجابی میں ہے تو اس کی سورس لینگوئج پنجابی ہے اور اگر اسے اردو میں ترجمہ کرنا ہے تو ٹارگٹ لینگوئج اردو ہے۔
ٹرانسلیٹریشن:Transliteration
زبان وہی ہو اور رسم الخط دوسرا ہو۔
ٹرانس میوٹیشن Transmutation :
زبان کو کسی نظام کی شکل دینا۔ جیسے تحریری طور پر لکھا ہو کہ سگریٹ نوشی منع ہے تو اس کو تصویری نظام کے ذریعے سے ظاہر کرنا
ٹرانسکرپشن Transcription :
مخصوص اشاروں سے صوتی، معنوی اور لفظی جہت کو ظاہر کرنا
ترجمہ نگاری کے اصول:
• ترجمہ نگار کو ٹارگٹ لینگوئج اور سورس لینگوئج کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیئے۔
• دونوں زبانوں کے تلفظ اور معانی سے آشنائی ہونی چاہیئے۔
• دونوں زبانوں کے رموز واوقاف کا پتہ ہونا چاہیئے۔
• دونوں زبانوں کی اصطلاحات سے واقفیت ضروری ہے۔
• دونوں زبانوں کے محاورات اور ضرب الامثال سے واقفیت رکھنا ضروری ہے۔
• اصل مفہوم پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
• سیاق و سباق اور مصنف کے مزاج کو سامنے رکھنا بہت ضروری ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...