Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > مباحث > اردو کے نامور محققین (مولوی عبدالحق)

مباحث |
حسنِ ادب
مباحث

اردو کے نامور محققین (مولوی عبدالحق)
ARI Id

1689956600868_56117484

Access

Open/Free Access

Pages

۲۸۵

اردو کے نامور محققین(بابائے اردومولوی عبدالحق)
مولوی عبدا لحق برِ صغیر پاک ہند کے عظیم اردو مفکر، محقق، ماہر لسانیات، معلم، بانی انجمن ترقی اردو اور اردو کالج کے بانی تھے، ا?پ کو بابائے اردو کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔آپ کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے کافی اختلاف پایا جاتا ہے ،لیکن بقول ممتاز حسین مولوی عبدالحق 20 اپریل،1870ء کوبرطانوی ہندوستان کے ضلع میرٹھ کے ہاپوڑ کے قریب سراوہ نامی ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔مولوی عبدالحق نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی پھر میرٹھ میں پڑھتے رہے۔
بابائے اْردومولوی عبدالحق کو ابتدا ء ہی میں ریاضی سے گہرا لگاؤ تھا جس نے اْنہیں غور و فکر اور مشاہدے کا عادی بنا دیا۔اس کے علاوہ انہیں فارسی اور اْردو شاعری، نثرنگاری ،تاریخ ،فلسفہ اور مذہب کا مطالعہ کرنے کا بھی شوق تھا ان علوم اور ادب کے مطالعے نے مولوی عبدالحق? کے قلب و ذہن پر مثبت اثرات مرتب کئے انہیں اپنے اطراف سے گہری دلچسپی پیدا ہوئی۔
بابائے اْردو مولوی عبدالحق نے نہ صرف اْردو میں تنقید نگاری، مقدمہ نگاری اور معنویت عطا کی بلکہ اْردو میں پہلی بار حقیقی تبصرہ، جائزہ اور لسانی اکتساب صرف بابائے اْردو مولوی عبدالحق کی مقدمہ نگاری میں میسر آیا انہوں نے اْردو میں تبصرہ نگاری کو ایک نیا رنگ اور ڈھنگ عطا کیا۔جنوری 1902ء میں آل انڈیا محمڈن ایجوکیشن کانفرنس علی گڑھ کے تحت ایک علمی شعبہ قائم کیا گیا جس کانام انجمن ترقی اردو تھا۔ مولانا شبلی نعمانی اس کے سیکرٹری رہے تھے۔ عزیز مرزا کے بعد 1912ء میں مولوی عبدالحق سیکرٹری منتخب ہوئے جنھوں نے بہت جلد انجمن ترقی اردو کو ایک فعال ترین علمی ادارہ بنا دیا۔ مولوی عبدالحق اورنگ آباد (دکن ) میں ملازم تھے ،وہ انجمن کو اپنے ساتھ لے گئے اور اس طرح حیدر آباد دکن اس کا مرکز بن گیا۔
انجمن کے زیر اہتمام لاکھ سے زائد جدیدعلمی ، فنی اور سائنسی اصطلاحات کا اردو ترجمہ کیا گیا۔ نیز اردو کے نادر نسخے تلاش کرکے چھاپے گئے۔ دوسہ ماہی رسائل، اردو اور سائنس جاری کیے گئے۔ ایک عظیم الشان کتب خانہ قائم کیاگیا۔ حیدرآباد دکن کی عثمانیہ یونیورسٹی انجمن ہی کی کوششوں کی مرہون منت ہے۔ اس یونیورسٹی میں ذریعہ تعلیم اردو تھا۔انجمن نے ایک دارالترجمہ بھی قائم کیا جہاں سینکڑوں علمی کتابیں تصنیف و ترجمہ ہوئیں۔ اس انجمن کے تحت لسانیات، لغت اور جدید علوم پر دو سو سے زیادہ کتابیں شائع ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعدانہوں نے اسی انجمن کے زیرِاہتمام کراچی، پاکستان اردو آرٹس کالج، اردو سائنس کالج، اردو کامرس کالج اور اردو لاء کالج جیسے ادارے قائم کیے۔
سنہ 1935ء میں جامعہ عثمانیہ کے ایک طالب علم محمد یوسف نے انہیں بابائے اردو کا خطاب دیا جس کے بعد یہ خطاب اتنا مقبول ہوا کہ ان کے نام کا جزو بن گیا۔ 23 مارچ، 1959ء کو حکومتِ پاکستان نے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔مولوی عبدالحق کی ویسے تو بے شمار تصانیف ہیں تاہم ان میں مخزنِ شعرا،اردو صرف ونحو، افکارِ حالی، پاکستان کی قومی و سرکاری زبان کا مسئلہ،سرسیداحمد خان، اور دیگر مقبولِ عالم ہیں۔ٍبابائے اردو مولوی عبدالحق 16 اگست، 1961ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ آپ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے عبدالحق کیمپس کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں، حکومتِ پاکستان نے ان کی یاد میں یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا تھا۔
مولوی صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے قدیم اردو زبان و ادب کے ان شاعروں اور مصنفوں کو زندگی عطا کی جو گم نامی کے تاریک پردوں کے پیچھے چھپ کر اپنا وجود کھوچکے تھے۔مولوی عبدالحق کی اس خدمت کا اعتراف تمام ناقدین اور محققین نے کیا ہے۔ڈاکٹر خلیق انجم لکھتے ہیں:
"اردو ادب کی تاریخ اٹھارویں صدی سے شروع ہوتی تھی، دکنی ادب پر کام کرکے ڈاکٹر عبدالحق نے اس تاریخ میں کئی صدیوں کا اضافہ کردیا ہے۔"
آل احمد سرورلکھتے ہیں:
"عبدالحق نے ہمارے کلاسیکی ادب کو جسے ہم مردہ سمجھے بیٹھے تھے ہمارے لیے زندہ کیا۔"
مولوی عبدالحق کی مرتبہ و مدونہ کتب کا اجمالی جائزہ:
تذکرے:
چمنستان شعراء ، مخزن نکات،مخزن الشعراء ،نکات الشعراء ، تذکرہ ریختہ گویاں، عقد ثریا، تذکرہ ہندی، ریاض الصفحا،گل عجائب
مضامین:
انتخاب مضامین رسالہ 'حسن'، اقبال، اردو زبان کی فضیلت بنگالی اکابر کی نظر میں
لغات:
دی اسٹینڈرڈ انگلش اردو ڈکشنری، انجمن کی اردو انگریزی لغت، لغت کبیر اردو
مثنوی:
خواب و خیال، جنگ نامہ سید عالم علی خان، قطب مشتری، گلشن عشق
داستان:
سب رس، باغ و بہار، کہانی رانی کیتکی اور کنوراودے بھان کی
انتخاب کلام:
انتخاب کلام میر، انتخاب داغ
دیوان:
دیوان اثر، دیوان تاباں
سوانح:
ذکر میر
تصوف:
معراج العاشقین
لسانیات: دریائے لطافت

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...