Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > مباحث > اردو کے اہم مدونین (رشید حسن خان)

مباحث |
حسنِ ادب
مباحث

اردو کے اہم مدونین (رشید حسن خان)
ARI Id

1689956600868_56117493

Access

Open/Free Access

Pages

۳۰۲

اردو کے اہم مدونین (رشید حسن خان)
پیدائش و ابتدائی تعلیم:
رشید حسن خان اتر پردیش کے ضلع شاہ جہاں میں 1925ء میں پیدا ہوئیا و ر وہاں ابتدائی تعلیم مدرسہ بحر العلوم سے حاصل کی۔آپ کے والد کا نام امیر حسن اور دادا کا نام علی حسن تھا۔ اعلی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے اپنی تمام زندگی تحقیق و تدوین میں صرف کر دی۔ انہوں نے اپنی تمام ترخواہشوں اور خاندانی رشتوں کو بھی تدوین پر قربان کر دیا۔بہت سے امراض لاحق ہوتے ہوئے بھی تحقیق و تدوین کے کام کو جاری رکھا۔
ملازمت:
16 اگست 1959ء دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے اور تادم مرگ تحقیق و تالیف کے سلسلے کو جاری رکھا۔ان کی خواہش تھی کہ آنے والی نسلیں ان کی تدوین کردہ کتابوں سے مستفید ہوں اور وہ ان سے متاثر ہو کر تحقیق و تدوین کی روایت کو آگے بڑھائیں۔
تدوینی معیار:
رشید حسن خان کی تحقیقی تداوین جدید تدوینی اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اردو ادب کے کلاسیکی مدون رشید حسن خان کو گیان چند نے خدائے تدوین کہا ہے۔
تحقیق و تدوین کا ذوق و شوق:
رشید حسن خاں کو تحقیق و تدوین کا اس درجہ شوق تھا،کہ وہ جس شہر میں جاتے تھے سب سے پہلے وہ اس شہر کے کتب خانوں کا دورہ کرتے تھے۔وہ ان کے کیٹ لاگ دیکھتے ،قدیم نسخوں کے اندراج نوٹ کرتے، اور وقت ضرورت مختلف کتابوں سے عبارتیں نقل کرتے تھے۔وہ جب بھی کسی دوست کو خط لکھتے تھے تو اس میں بھی کتابوں کے تعلق سے کچھ نا کچھ ضرور رقم کرتے تھے۔اس طرح سے اپنی تلاش و جستجو جار ی رکھتے تھے۔
تدوینی کتب:
رشید حسن خان کی تحقیق و تدوین کے معیار کا اندازہ ان کی مدون شدہ کتب سے لگایا جا سکتا ہے۔ان کی تداوین میں مصطلاحات ٹھگی ، فسانہ عجائب، باغ و بہار، مثنوی گلزار نسیم، مثنویات شوق، کلیا ت جعفرز ٹلی شامل ہیں۔ان کے علاوہ انتخاب کلام ناسخ، انتخاب نظیر اکبر آبادی، انتخاب شبلی، دیوان خواجہ میر درد اور انتخاب سودا بھی شامل ہیں۔ان میں سے ہر ایک کا متن کافی ضخیم ہے۔
سیر حاصل مقدمات:
ان کے مقدمات معلومات کا ذخیرہ ہیں۔ہر متن میں ضمیمے ، فرہنگ شامل ہیں۔جن میں بنیادی متن کے خطی، مطبوعہ اور غیر مطبوعہ نسخے شامل ہیں۔یہ تمام نسخے کہاں کہاں سے حاصل کیے گئے ان کی سن طباعت، ان شخصیات کا ذکر جنہوں نے نسخے فراہم کرنے میں مدد کی۔مصنف کی دیگر تصانیف جو تدوین میں مددگار ثابت ہوئیں ان تمام چیزوں کا ذکر رشید حسن خان نے اپنے مقدموں میں کیاہے۔
تدوینی کام میں محنت کے مصرف کی چند مثالیں:
رشید حسن خان نے اپنے تدوینی کام کی ابتداء باغ و بہار سے کی تھی لیکن باغ و بہار کی ترتیب سے ان کا دل مطمئن نہیں تھا۔چنانچہ انہوں نے باغ و بہار کے کام کو درمیان میں ہی روک دیا اور فسانہ عجائب کی طرف متوجہ ہوئے۔ فسانہ عجائب مرتب کرنے میں انہیں آٹھ سال سے زائدوقت لگا۔جس میں ایک طویل مقدمہ، سات ضمیمے ، تین ابواب فرہنگ اور آخر میں اشاریے درج ہیں۔
میر امن کی باغ و بہار کی تدوین میں خان صاحب کو بیس برس سے بھی زیادہ وقت لگا۔جس سے ان کی تحقیق و تدوین میں دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔کوئی دیگر مدون کسی تدوینی کام میں اتنی طویل مدت تک دلچسپی نہیں لے سکتا۔ دیا شنکر نسیم کی گلزار نسیم رشید حسن خان سے پہلے بھی کئی حضرات نے مرتب کی لیکن انہوں نے تدوین کے تقاضوں کا خیال نہیں رکھا۔خان صاحب نے جملہ تدوینی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ثبوتوں کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ یہ مثنوی نسیم کی طبع زاد نہیں ہے۔
مصلاحات ٹھگیات:
مصطلاحات ٹھگیات نسخے کو رشید حسن خان نے آصفیہ لائبریری حیدر آبادسے دریافت کیا۔ٹھگ ایک قوم تھی جس میں ہندواور مسلمان دونو ں ہوتے تھے۔ان کی اپنی ایک خاص زبان تھی لیکن ٹھگوں کو ان کے برے کارناموں کی وجہ سے نظر انداز کر دیا گیا۔رشید حسن خان کو اس کام کو کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لوگ ٹھگوں کے متعلق بہت کم جانتے تھے۔یہ نسخہ بیس سال کی طویل مدت میں مکمل ہوا۔
تدوین و تحقیق کے لیے خان صاحب کے اصول:
تحقیق و تدوین کے لیے خان صاحب کے اپنے اصول تھے جن کو خو د پر لازم تصور رکرتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ خان صاحب اپنی تدوین کے آخری متن کوہمیشہ اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے۔وہ کبھی بھی اپنی فرصت کو ضائع نہیں کرتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے تدوینی کام کی ضخامت اتنی زیادہ ہے کہ اسے تحقیق و تدوین کا ایک دبستان کہا جا سکتا ہے۔خان صاحب 26 فروری 2006 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔آپ کو شاہجہاں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...